کاروار: بچوں کی فلاح وبہبودی اور تحفظ کے میدان میں مصروفِ عمل شخصیات اور اداروں کو ایوارڈ:عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th March 2017, 3:12 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/مارچ(ایس اؤنیوز)بچوں کی خدمات میں مصروف شخصیات کو دئیے جانے والے ’’راجیو گاندھی مانوسیوا ایوارڈ ‘‘ اور بچوں کی فلاح وبہبودی کی خاطر خدمات انجام دئیے افراد اور اداروں کے لئے مختص ’’قومی ایوارڈ‘‘ کے لئے اہل امید وا روں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔

بھارت سرکار بچوں کی فلاح وبہبودی ، ترقی ، بچوں کا تحفظ جیسی خدمات میں 10سال سے زائد مصروف 3شخصیات کی نشاند ہی کرتے ہوئے انہیں راجیو گاندھی مانو سیوا ایوارڈ سے نواز کر عزت بخشتی ہے۔ اسی طرح بچوں کی ہمہ جہت ترقی، فلاح وبہبودی کے میدان میں پچھلے کئی برسوں سے بے مثال خدمات انجام دئیے 3افراد اور 5اداروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں قومی ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ شخصیات کو دئیے جانے والے ایوارڈ میں نقد 1لاکھ روپئے اور سند اور اداروں کو ایوارڈ کے طورپر 3لاکھ روپئے نقداور سند شامل ہوتی ہے۔ اترکنڑا ضلع میں بچوں کی فلاح وبہبودی کی خاطر پچھلے 10سالکے زائد عرصہ سے خدمات انجام دے رہی شخصیات اور اداروں کو سال 2017کے ایوارڈ کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ جو افراد اورادارے عرضیاں داخل کرنےکے خواہش مند ہیں وہ زائد جانکاری اور عرضی نمونہ فارم کے لئے متعلقہ تعلقہ جات کے ترقی آفیسر برائے اطفال یا اسسٹنٹ کمشنرمحکمہ فلاح وبہبودی خواتین اور اطفال کاروار سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انگریزی میں پُر کردہ فارم 30مار چ 2017سے پہلے کاروار کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ ترقی و فلاح وبہبودی برائے خواتین و اطفالکو سونپنے کی اپیل کی گئی ہے۔ متعینہ تاریخ کے بعد حاصل ہونے والی عرضیوں کو منظور نہیں کئے جانے کا اعلان محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی