کاروار:ڈینگو مخالف مہم :طلبا پر مشتمل ریلی نکالی گئی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2016, 1:11 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:29/ جولائی(ایس او نیوز)ضلع صحت عامہ ،خاندانی فلاح وبہبودی محکمہ جات اور سرکاری پالی ٹکنک کے اشتراک سے اہتمام کئے گئے ڈینگو مخالف ماہ جاتھا کو کاروار بلدیہ اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر گنپتی وی نائک نے ہری جھنڈی دکھائی ۔

جلوس میں کالج طلبا شریک رہتے ہوئے ڈینگو کے انسداد کے متعلق نعرے لگاکر عوامی بیداری پید اکرنے کی کوشش کی۔ ڈینگو مخالف ماہ جلوس سرکاری پالی ٹکنیک کالج سے نکل کر ڈی سی دفتر کے عقب والی سڑک ، کورٹ روڈ ،سبھاش روڈ سے ہوتے ہوئے ضلع محکمہ صحت عامہ اور خاندانی فلاح وبہبودی دفتر پہنچی ، پھر وہاں سے نکل کر سرکاری پالی ٹکنیک کالج پہنچنے پر جلوس کا اختتام ہوا۔ جلوس میں ضلع میڈیکل افسر، سرکاری پالی ٹکنیک کالج  کے پرنسپال اور عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی