کاروار میں انکولہ ۔ہبلی ریلوے لائن منصوبےکو جاری کرنےعوامی احتجاج : قومی شاہراہ بند کرنے پر احتجاجی پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2019, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍جنوری (ایس او نیوز) انکولہ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبہ، سرحد علاقہ کاروار میں صنعتوں کا قیام سمیت مختلف مانگوں کو لے کر لندن برج پر قومی شاہراہ کو بند کرتے ہوئے احتجاج کی تیاری میں مصروف کنڑا چلولی واٹال پارٹی کے واٹال ناگراج سمیت 21جہدکاروں کو پولس نے گرفتار کرنے کے بعد رہاکردیا۔

واٹال پارٹی کے ضلعی صدر راگھو نائک کی قیادت میں اعلان کئے گئے احتجاج کو مختلف تنظیموں ، اداروں اور کچھ سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی بھی  حمایت حاصل تھی اور باقاعدہ احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔ بے روزگاری کے مسئلہ سے پریشان کاروار جیسے سرحدی علاقے میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں کا قیام ہو۔ یہاں موجود سی برڈ، کئیگا جیسے منصوبہ جات میں مقامی لوگوں کو روزگار میں ریزرویشن دیں۔ کئی دہوں سے دھول چاٹنے والے انکولہ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کو جاری کرنے جیسے مختلف مطالبات کو لےکر حکومت کا دھیان راغب کرنے یہ احتجاج منعقد کیاگیا تھا۔

لندن برج کے قریب 2منٹ تک  قومی شاہراہ بند کی گئی ۔ لیکن سواریوں کی گنجانی دیکھتے ہوئے پولس نے احتجاجیوں کواپنی تحویل میں لیا۔ واٹال ناگراج، راگھو نائک، انکولہ کے رمانند نائک، ہالکی طبقہ کے ضلعی صدر ہنومنت گوڈا، جے ڈی ایس لیڈر موہنی نائک، خلیل اللہ خان، آر جی نائک ، خیرون النساء شیخ، شبیر شیخ، رکمنی گوڈا، سبھاش وڈر سمیت کئی لیڈران احتجاج میں شریک تھے۔ ان میں اہم 21لیڈران کو پولس اپنی تحویل میں لے کر دئودنا ہال لے جاکر تھوڑی دیر کے بعد رہا کیا۔ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال کی قیادت میں پولس سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...