کاروار:انکولہ ۔ہبلی ریلوے لائن کی سدراہ بنے ماحولیاتی این جی اوز کو ملنے والی مالی امداد کی جانچ کریں : رکن اسمبلی روپالی نائک کامرکزی ریلوے وزیر سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2019, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :18؍جنوری (ایس او نیوز) ریاست کے ساحلی علاقے سے شمالی کرناٹک  کو جوڑنے والی ’قسمت کی ریکھا‘ انکولہ ۔ ہبلی ریلوے لائن کی تعمیرمیں جو ماحولیاتی اداروں ، این جی اوزاور ماہرین سدراہ بنے ہوئے ہیں دراصل یہ تمام  بیرونی ممالک کی  کروڑوں دولت کے تعاون سے بےبنیاد چیخ وپکار کررہے ہیں کاروار انکولہ کی رکن اسمبلی روپالی نائک نے مرکزی ریلوے وزیر  پیوش گوئیل کو خط لکھتے ہوئے ان سبھوں کی سنجیدگی سے جانچ کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

پچھلے کئی برسوں سے عوام کی طرف سے ریلوے لائن کی مخالفت کررہے ماحولیاتی ادارے اور ماہرین کو بیرونی ممالک سے کروڑوں روپیہ حاصل ہونے کا الزام عائد ہوتارہاہے۔ اس کے علاوہ ان پرپرائیویٹ ٹرافک لابی سے بھی خطیر رقومات ملنے کا الزام ہے۔  گزشتہ چالیس برسوں یہ منصوبہ سرکاری سطح پر زندہ ہے، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے زمانے اس لائن کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ لکگھٹگی تک  ریلوے لائن کا تعمیری ہوکر آگے بڑھنے کو ہے۔ مفاد پرست ماحولیاتی ماہرین  ماحولیات کے متعلق غیر ضروری فکر جتاکر عدالت سے اسٹے آرڈر لایا ہے۔

رکن اسمبلی نے سوال اٹھایا ہے کہ مقامی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک اور قومی ماحولیاتی عدالت میں قانونی کارروائی کے لئے ان ماحولیاتی اداروں کو کروڑوں روپئے کی قوت کہاں سے حاصل ہورہی ہے اس تعلق سے سنجیدہ جانچ ہونی چاہئے۔ اگرکوئی گھپلہ یا دھوکہ نظر آتاہے تو ان کا لائسنس رد کرکے خاطیوں کےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت فوری متحرک ہونے کی مانگ کی ہے۔ انکولہ ۔ہبلی ریلوے لائن تعمیر ہونے سے  کاروار ،بیلکیری ، تڈدی بندرگاہوں سے آمد ورفت  میں اضافہ ہوگا، ریاست کی معاشی حالت مستحکم ہوگی جس سے ترقی کے کام جلد مکمل ہونے کی بات کہی ۔

یلاپور کے عوام خاموش کیوں ہیں؟:منصوبے کو لےکر یلاپور کے عوام کی خاموشی پر عوام تعجب میں مبتلا ہیں۔ کیا اس سلسلے میں لاری مالکان اور ڈرائیور سنگھ کی لابی کام کررہی ہے؟دباؤ پیدا کئے ہوئے ہیں ؟ جیسے کئی سوالات عوامی سطح پر گردش میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...