بھٹکل :ماری کامبا تیر ہبا : شراب کی خرید و فروخت پر پابندی
کاروار:22/ جولائی(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے ماری کامبا دیوی ہبا کے پیش نظر 26جولائی کی صبح 6بجے سے 28جولائی کی دیر رات تک بھٹکل شہر میں شراب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے حکم جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھٹکل شہرمیں شراب کی دوکانیں، وائین شاپ اور بار بند رکھیں جائیں۔ انہوں نےپریس ریلیز کے ذریعے عوام الناس کو خبر دی ہے کہ اس مدت میں تمام طرح کی شراب فروخت کرنے اورشراب سپلائی کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔