کاروار:ایکسائز محکمہ نے نفاذِانتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد ضلع کے مختلف مقامات پر 433چھاپے : 79گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2018, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

 

کاروار:18/اپریل (ایس او نیوز)ہلیال تعلقہ بیلوٹگی دیہات کے ایک باغیچے کے گھر میں چھپا کر رکھی ہوئی ایک لاکھ روپئے مالیت کی 450ملی لیٹر گواشراب کو ایکسائز محکمہ کے افسران کی پیر کی رات چھاپہ مار کر ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیاہے۔

محکمہ ایکسائز کے ضلع آفیسر ایل اے منجوناتھ نے پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ معاملے کو لےکر سمباجی اپیا منگن گوڈا(62)اور ان کا بیٹا مولیشور (33)کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان اپنے باغ کے گھر میں گولڈن ایس فائل وھسکی کے 50کیس چھپا رکھے ہوئے تھےذخیرہ اندوزی کا مقصد انتخابات کے دوران تقسیم کرنا تھا۔ اس سلسلےمیں ضلع ڈپٹی کمشنر کی اطلاع پر جوائنٹ کمشنر کی رہنمائی میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ ڈانڈیلی کی ایکسائز آفیسر کویتا کی قیادت میں ایکسائز ٹیم نے دیر رات چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔

27مارچ کو انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ایکسائز محکمہ کی طرف سے ضلع بھر میں اب تک 433مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور 79ملزمان کو گرفتارکیاگیا تھا جن میں 69ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ غیر قانونی شراب فروخت کاری کو لے کر اب تک 36کیس درج کئے جانے کی جانکاری دی۔ مختلف معاملات میں 16سواریوں کو ضبط کرلیاگیا ہے جن میں 2ٹینکر ، 4کار، 1ٹاٹاایس اور8بائک سمیت کل 71.62لاکھ روپیوں کی اشیاء ضبط کرلینے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی