کاروار: حادثات کے مواقع پر زخمیوں کا وڈیو نہ کریں بلکہ فوری ابتدائی علاج کرکے احسان کریں: ٹی، گوندیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2018, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:15/ فروری (ایس اؤنیوز)حادثات کے موقعوں پر فوری ابتدائی علاج دینے سے زخمیوں کی زندگی بچانا زیادہ ممکنات میں سے ہے۔ اچانک پیش آنے والے حادثات کے موقع پر عوام جائے حادثہ پر ہی زخمیوں کو ممکن بھر ابتدائی علاج کریں تو زندگی بچ سکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار ضلع سنئیر سول جج اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گوندیا نے کیا۔

و ہ یہاں کے ڈی سی سی ہال میں کرناٹکا غیر متحدہ مزدور سماجی تحفظ بورڈ، ضلع قانونی خدمات بورڈ ، محکمہ پولس اور سینٹ جان ایمبولنس کے اشتراک سے منعقدہ امبیڈکر مزدور تعاون منصوبہ اورحادثاتی زندگی تحفظ منصوبے کے تحت منعقدہ پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں لوگ انسانی قدروں کو بھول کر زخمیوں کی موبائیل کے ذریعے وڈیو کرتے ہیں مگر ان کی زندگی بچانے کے لئے آگے نہیں بڑھتے ،یہ بہت ہی افسوس ناک ہے، ہرچیز کو مبالغہ آمیز اورمشتہیر کی لت لگ گئی ہے۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ عوام میں احسان مندی کا جذبہ پیدا کرنا ضروری ہے۔

محکمہ صحت عامہ کے ضلع میڈیکل آفیسر جی این اشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حادثے کے بعد والے ایک گھنٹے کو ’’گولڈن ہاور‘‘کہا جاتاہے، اگر اس دوران مناسب ابتدائی علاج کا طریقہ زخمیوں کی زندگی بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں کرناٹکا حکومت نے ہریش سانتوانا منصوبے کو جاری کیاہے جس کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرنے اور ان کی جان بچانے سے انہیں دلی سکون ملنے کی بات کہی ۔سینٹ جان ایمبولنس ہاویری کے سکریٹری ڈاکٹر ایس پی شنکرپنور نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈرائیوروں اور مالکان کو ابتدائی علاج کا طریقہ بتایا۔ پروگرام میں ضلع ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ اور مزدور افسر ترنم بیگم موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔