کاروار میں ٹپر لاری اور بائک میں تصادم :بائک سوار جائے وقوع ہلاک
کاروار:5/ دسمبر(ایس اؤنیوز)پتھر سپلائی کرنےو الی ٹپر لاری اور بائک کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار جائے وقوع ہی ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے کنر بورباگ کراس پر پیش آیا ہے۔
جائے وقوع ہلاک ہونے والے کی شناخت پرمود تلیکر(45)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حسب معمول اسکول سے اپنے بچوں کو لینے بائک کے ذریعے جانےکے دوران سامنے سے آتی ہوئی ٹپر لاری نے ٹکر دینے کے نتیجے میں حادثہ پیش آنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ ٹپر لاری کا پیچھے والا پہیہ پرمود کے جسم پر چلنے کی وجہ سے اس کی وہیں موت واقع ہوئی ہے۔
حادثے کی بنا قریب ڈیڑھ گھنٹہ ٹرافک نظا میں خلل پیدا ہوا۔ پرمود کی نعش کو لے جانےکے لئے 108ایمبولنس وقت پر نہیں پہنچنے سے سواریاں وہیں سڑک پر موجود رہنے سے ٹرافک متاثر ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔