کاروار: آنگن واڑی کارکنوں کے دباؤ میں اضافہ : کارکنوں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th July 2018, 7:16 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11/ جولائی (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے آنگن واڑیوں کو  دی جانے والی امداد میں کٹوتی ، سرکاری اسکولوں میں انگریزی میڈیم کی شروعات کی مخالفت اور جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھولنے میں ہورہی پیچیدگیوں کو حل کرنے کا مطالبہ لے کر ریاستی آنگن واڑی عملے نے منگل کو شہر میں احتجاج کیا۔

ضلع کے تمام تعلقہ جات سے آئے ہوئے آنگن واڑی کارکنان مالادیوی مندر میدان سے بڑی ریلی کے ذریعے احتجاج کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر دفترکے روبرو جمع ہوئے ۔جہاں سی آئی ٹی یو کی صدر یومنا گاؤنکر نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری پالیسیوں کی سخت مذمت کی۔ مرکزی حکومت کے فیصلوں سے دن بدن آنگن واڑیوں کی حالت ابتر ہورہی ہے۔ مرکزی حکومت کی سرپرسی والے آئی سی ڈی ایس منصوبے کے تحت آنگن واڑی کارکنوں کو بہت کم سہولیات مل رہی ہیں، اس کے علاوہ دن میں 7گھنٹوں سے زائد کام کررہے ہیں۔ انہیں انتخابات، سروے ، بھاگیہ لکشمی، استری شکتی، معذوروں کے متعلق وغیرہ کے اسکیموں اور منصوبہ جات کے لئے استعمال کیا جارہاہے، لیکن ان کے مشاہیرے میں کوئی اضافہ نہ کرتے ہوئے ان سےناانصافی کئے جانےکی مذمت کی۔ انہوں نےڈی سی کی صدارت میں مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنےپر دباؤ ڈالا۔ ڈی سی نکول ایس ایس نے میمورنڈم وصول کیا۔ سنگھ کی خازن موہنی نملیکر، جنرل سکریٹری سدھا کر بھٹ سمیت سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔