طلبا میں ماحولیاتی فکر پیدا کرنے کے لئے کاروار میں16/اکتوبر سے 5روزہ سائنسی کیمپ؛ آٹھویں اور نویں طلبہ شریک ہوسکتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2016, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :۲۷/ستمبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع سائنسی مرکز کے زیر اہتمام طلبا میں ماحولیات کے متعلق فکر اور سائنٹفک سوچ پیدا کرنے کے  لئے 5روزہ فطرت  کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی گئی ہے کہ متعلقہ کیمپ میں سمندری سفر، ماہی گیر بندرگاہوں کا دورہ ، مچھلیوں کا مطالعہ ، کانڈلا کا مطالعہ ، کلے ماڈلنگ کے متعلق جانکاری ، جنگلات کا مطالعہ ، ماحولیاتی سیاحت اور دیگر دستکاری مراکز کا دورہ ، مغربی گھاٹ کے جنگلی حیات کا مطالعہ جیسے کئی پروگرام شامل ہیں۔ یہ پانچ روزہ کیمپ 16 اکتوبر سے 20اکتوبر سائنسی مرکز میں منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں ضلع کے 8اور9ویں سے منتخب 30طلبا کو ہی موقع دیا جائے گا۔ اس لئے خواہش مند طلبا اپنے والدین کی اجازت سے اپنا نام سائنسی مرکز ، کوڑی باغ ، کاروار میں درج کرسکتے ہیں۔ زائد جانکاری اور نام رجسٹریشن کے لئے 8762891448-08382221448پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

SahilOnline Coastal news bulletin in URDU 27th Sep 2016:

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔