آئی این ایکس میڈیا کیس:کارتی کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2018, 10:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں کارتی چدمبرم کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا آج آرڈر دیا ہے۔ جسٹس ایس پی گرگ نے کارتی کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد مشروط ضمانت کا حکم دیا۔ کارتی 12 مارچ سے عدالتی حراست میں تھے۔ اس سے پہلے کارتی کے وکیل نے یہ کہتے ہوئے اپنے موکل کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست کی تھی کہ اب اس کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کورٹ نے کارتی کو گواہوں کو متاثر نہ کرنے، ملک نہ چھوڑنے اور اپنے بینک اکاؤنٹ بند نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کارتی کو 28 فروری کو لندن سے لوٹتے وقت چنئی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا تھا اور پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ کارتی کو سی بی آئی دہلی لے کر آئی تھی۔ قریب 13 دنوں تک سی بی آئی کی حراست میں رکھنے کے بعد کارتی کو گذشتہ 12 مارچ کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔کارتی کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے پیٹر مکھرجی اور اندرانی مکھرجی کی ملکیت والی کمپنی آئی این ایکس میڈیا میں 350 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کے لئے فارن انوسٹمنٹ پرموشن بورڈ(ایف آئی پی بی)سے منظوری دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس کے بدلہ میں ان کو ساڑھے تین کروڑ روپیے ملے تھے۔ اس وقت ان کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر خزانہ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...