ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے کارتی چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،18؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ای ڈی نے کارتی کو اس معاملے کے تفتیشی افسر (آئی او)کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا تھا۔ اس سے پہلے دو مواقع پر ان کے نمائندے نے آئی او سے ملاقات کی تھی۔اس کے بعد مرکزی جانچ ایجنسی نے ان سے خود پیش ہونے کو کہا تھا۔سمجھا جاتا ہے کہ جانچ ایجنسی کارتی سے براہ راست سوال پوچھنا چاہتی ہے۔اسی لیے وہ چاہتی ہے کہ کارتی خود پیش ہوں۔جانچ ایجنسی نے گزشتہ سال مئی میں ان کے اور دیگر افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ایجنسی نے سی بی آئی کی شکایت کے نامزد ملزمان کے خلاف ای سی آئی آر درج کی۔ ای ڈی کی ای سی آئی آر پولیس کے ایف آئی آرکے برابر ہوتی ہے۔ای ڈی کی ای سی آئی آرمیں کارتی، آئی این ایکس میڈیا اور اس ڈائریکٹرز پیٹر اور اندرای مکھرجی شامل ہیں۔سی بی آئی کی شکایت میں بھی ان ملزمان کے نام ہیں۔منی لانڈرنگ کی روک تھام قانون (پی ایم ایل اے )کی دفعات کے مطابق ای سی آئی آر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس سے پہلے سی بی آئی نے جانچ کے سلسلے میں چار شہروں میں کارتی کے گھر اور دفاتر میں تلاشی لی تھی۔کارتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے متعلق تحقیقات سے بچنے کے لئے پیٹر اور اندرای مکھرجی کی ملکیت والی ایک میڈیا کمپنی سے مبینہ طور پر رقم لی تھی۔کارتی اور ان کے والد نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...