دنیش کارتھک نے لگایا آخری بال پر چھکا؛ بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ہندوستان نے کیا ٹرافی پر قبضہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2018, 1:03 PM | اسپورٹس |

کولمبو،19/مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیش کارتھک نے آخری بال پر چھکا لگا کر بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کو چار وکٹوں سے شاندار جیت دلائی، جس کے ساتھ ہی   نداہاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹرائی سیریز کا  ٹائٹل ہندوستان جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

ٹاس جیت کر فیلڈنگ  کا فیصلہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے تمیم اقبال 15اور لیٹن داس 11کے بعد سومیا سرکار ایک اور مشفق الرحیم کو 9رنز پر پویلین کی راہ دکھا کر 68رنز پر چار وکٹیں گرا دی تھیں مگر صابر رحمن نے 21رنز بنانے والے محمود اﷲ کے ساتھ اسکور کو 104تک پہنچا دیا۔نصف سنچری کا مرحلہ پار کرنے والے صابر رحمن نے اپنی وکٹ جیدیو انڑکت کو تھمائی تو ان کے سات چوکے اور چار چھکوں سمیت 77رنز مجموعی اسکور کو آٹھ وکٹوں پر 166رنز تک پہنچا چکے تھے جبکہ مہدی حسن میراز نے بھی ناقابل شکست 19رنز بنائے ۔ہندوستان کی جانب سے یزویندر چاہل نے تین اور جیدیو انڑکت نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہندوستان  کی جوابی اننگز میں کپتان روہیت شرما نے شیکھر دھون کے دس اور سریش رائنا کے صفر پر ساتھ چھوڑ جانے کے باوجود 35بالز پر ففٹی مکمل کی اور لوکیش راہول کے ساتھ نصف سنچری شراکت قائم کرکے کھیل کو سنبھال لیا مگر لوکیش راہول 24 او ر روہیت شرما چار چوکوں اور تین چھکوں سمیت 56رنز پر ہمت ہار گئے تو 14اوورز میں 104رنز پر چار وکٹیں گر چکی تھیں۔منیش پانڈے نے تیزی سے 28رنز بنائے مگر دو اوورس  میں 34رنز درکار تھے تو دنیش کارتھک نے دو وکٹیں لینے والے روبیل حسین کو دو چوکے اور دو چھکے جڑ دیئے اور جب دو بالز پر پانچ رنز باقی تھے تو وجے شنکر 17رنز پر چلتے بنے ، اس کے ساتھ ہی اننگز کی آخری گیند پر ہندوستان کو جیت کے لئے پانچ رن درکار تھے، اور سامنے دنیش کارتھک کھڑے تھے۔ سنسنی خیز کھیل کے اس موڑ پر  سومیا سرکار نے جیسے ہی گیند  دنیش کارتھک کو پھینکی، کارتھک نے بلہ گھمادیا جس کے ساتھ گیند ہوا میں اُڑ کر بائونڈری لائن کے باہر جاگری، جس کے ساتھ ہی ہندوستان نے سنسنی خیز طور پر میچ جیت لیا۔ کارتھک نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29رنز محض آٹھ بالز پربنائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...