اب کرنی سینا کا پی ایم مودی پر وار ،پوچھا پدماوت پر خاموش کیوں؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th January 2018, 12:45 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جے پور،28؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بالی وڈ فلم پدماوت 25جنوری کو گرچہ ریلیز ہو گئی ہو، لیکن کرنی سینا ابھی تک اُس معاملے کو لے کر خاموش نہیں ہوئی ہے۔یہاں تک کہ اب کرنی سینا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرکے کرنی سینا نے فلم پدماوت پر پی ایم مودی کی خاموشی کو لے کر سوال اٹھائے۔جے پور میں پریس کانفرنس کے دوران کرنی سینا کے نمائندوں نے فلم پدماوت کی مخالفت کرنے والی ریاستی  حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں دوسری طرف کرنی سینا نے وزیر اعظم مودی سے سوال کیا کہ وہ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔کیوں پی ایم کچھ نہیں بول رہے ہیں؟

واضح رہے کہ فلم پدماوت کو راجپوت سماج کے خلاف بتاتے ہوئے کئی ریاستوں میں اس کو ریلیزنہیں کیا گیا ہے۔تاہم سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کو 25جنوری کو فلم کی ریلیزکا حکم دیا تھا۔باوجود اس کے راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات میں یہ فلم ریلیز نہیں ہوئی۔وہیں دوسرے صوبوں کے کئی علاقوں میں کرنی سینااور فلم کی مخالفت میں اترے لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔جس کے بعد اب کرنی سینانے ان سبھی  ریاستی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیکن پی ایم مودی نے اس پورے مسئلے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے، جس پر کرنی سینانے سوال اٹھائے ہیں۔کرنی سینانے راجپوت رہنما سورج پال امو کو رہا کئے جانے کی بھی مانگ کی۔گرگرام میں پھیلی بدامنی اور تشدد کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہریانہ کے رہنما سورج پال فی الحال جیل میں بند ہیں۔کرنی سینانے مطالبہ کیا ہے، انہیں جلد رہا کیا جائے۔

پدماوت کے خلاف غصہ اب بھیٹھنڈا نہیں ہوا ہے، اُدھر مہاراشٹر میں فلم پدماوت کی مخالفت میں تھیٹر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے  پٹرول بم پھینکے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم اس سے کسی قسم کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔