عدالت کے خلاف کرنی سینا،ہٹ دھرمی جاری، پرسون جوشی کو بری طرح پیٹنے کی دی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th January 2018, 8:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عدالت کی کلین چٹ کے باوجودکرنی سیناکی ہٹ دھرمی اوراشتعال انگیزدھمکیاں جاری ہیں لیکن کوئی اینکر،بی جے پی ترجمان اوردیش بھکتی کے دعوے کرنے والے عدالت کے خلاف جانے پراسے دیش دروہ اورباغی کاتمغہ دینے کوتیارنہیں ہے ۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کے خلاف اپنی کھلی بغاوت جاری رکھتے ہوئے راجپوت کرنی سینا نے سینسر بورڈ کے چیئرمین پرسون جوشی کو جے پور جشن ادب کے دوران جے پور نہیں آنے کی دھمکی دی ہے۔فوج نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جے پور آئے تو بری طرح پیٹے جائیں گے۔کرنی سیناکے صدر سکھ دیو سنگھ گوگامیدی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ فلم کو ریلیز کرنے والوں اور فلم کی حمایت میں کچھ بھی بولنے والوں کو جے پور میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلم کا نام پدماوتی سے پدماوت کرنے سے وہ لوگ مطمئن نہیں ہیں۔وہ فلم پر مکمل پابندی چاہتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اس فلم پر پابندی لگانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے، لہٰذا فلم پر پابندی لگانے کے لئے حکومت کو کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ بھنسالی نے وعدہ کیا تھا کہ فلم بننے کے بعد سب سے پہلے لوکیندر سنگھ کلوی (کرنی سیناکے رہنما) اور تنظیم کے دیگر ارکان کو دکھائی جائے گی۔لیکن انہوں نے فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا اور گھومر گانا انہیں بغیر دکھائے جاری کر دیا یہ بہت غلط ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ہندوتو اور مندرکی بات صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے کرتی ہے۔کرنی سیناکے ترجمان وجیندر سنگھ نے کہا کہ جے پور میں پرسون جوشی کا استقبال بھی ویسا ہی ہو گا جیسا سنجے لیلا بھنسالی کا کیا گیا تھا۔انہیں شہر میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بھنسالی کو تھپڑ پڑا تھا، لیکن جوشی کو بری طرح پیٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز کے خلاف اتر پردیش میں قومی ہائی وے نمبر 3 کو خلل پیدا کردیا ہے۔ کرنی سینا25 جنوری کو فلم ریلیز ہونے پر ہندوستان بند کا اعلان کرے گی۔لوکیندر سنگھ کلوی اس دن ہندوستان بند کو متأثر کن بنانے کے لئے ممبئی میں موجود رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...