مودی سے ملاقات کی خواہشمند ضعیف خاتون کی دہلی میں سدارامیا سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او نیوز) کرناٹک کے چبل پور سے تعلق رکھنے والی ایک ضعیف خاتون اس وقت سرخیوں میں آگئی جب اس نے دہلی کے کرناٹک بھون میں کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جو دو دن پہلے ہوئی کے دوران اس ضعیف خاتون نے اسے الاٹ متنازعہ اراضی کے حل کی خواہش کی ۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون وزیراعظم سے ملاقات کیلئے دہلی آئی تھی تاہم قسمت سے اس کی ملاقات سدارامیا سے ہوگئی جو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اگلے صدر کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیلئے پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کیلئے دہلی آئے ہوئے تھے ۔سدارامیا نے اس خاتو ن کے مسئلہ کی بغورسماعت کی۔منیما نامی خاتون کی گاوں کی خواتین نے اسے مشورہ دیا کہ بنگلورو میں سدارامیا سے ملاقات ناممکن ہے کیوں کہ وہ مصروف شخص ہیں ۔ اس کا بہتر متبادل دہلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہے ۔منیما نے کہا کہ دہلی کی منزل تک جانے کے لئے کئی افراد نے اس کی رہنمائی کی۔ بیشتر افراد نے اسے دہلی پہنچانے میں مدد کی اور بالآخر وہ کرناٹک بھون پہنچی جہاں کرناٹک بھون کے اسٹاف نے اسے غذا کی پیشکش کی اور استقبالیہ کے علاقہ میں سونے کی اجازت دی۔پیر کی صبح جب سدارامیا سے کہا گیا کہ ایک مایوس ضعیف خاتون ان سے ملاقات کی منتظر ہے تو سدارامیا نے فوری اس خاتون سے ملاقات کی ۔ منیما نے سدارامیا سے کہا کہ اسے متبادل اراضی فراہم کی جائے کیوں کہ اسے جو اراضی منظور کی گئی ہے وہ متنازعہ ہے ۔سدارامیا نے اس خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس مسئلہ پر غور کریں گے ۔ سدارامیا نے اس خاتون کو متبادل اراضی الاٹ کرنے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر سے بھی بات کی ۔ سدارامیا نے اس خاتون کے لئے غذا اور قیام کے انتظامات کئے اور اس کی واپسی کے اخراجات کے لئے رقم بھی دی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...