وقف بورڈ انتخابات : اب تک ماڈل بیلیٹ پیپر جاری نہ کرنے پرامیدوار برہم،الیکٹرول میں بوگس ووٹروں کو شامل کرنے کاالزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2019, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23فروری (ایس او  نیوز) کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے 2مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے ماڈ ل بیلٹ پیپر آج تیار کئے جانے کی اطلاع ملی ہے ، جبکہ یہ ماڈل بیلٹ پیپر 18فروری کو ہی تیار کیا جانا تھا، بروقت ماڈل بیلٹ پیپر نہ ملنے سے بیزار امیدوارانتخابی مہم چلانے دوروں پر نکل چکے ہیں۔ بنگلور ڈیویژن کی پولنگ کہاں ہوگی یہ مقام بھی آج ہی طے ہواہے ۔ بورڈ کے سی ای اوالیاس احمد کی اطلاع کے مطابق بنگلورمیں یتیم خانہ اہل اسلام کے احاطہ میں واقع ایم او گرلس ہائی اسکول میں 2مارچ کو پولنگ ہوگی جبکہ دیگر تین ڈویژنوں میں میسور، بیلگاوی اورکلبرگی میں اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میں پولنگ کروانے کی امید ہے، اس کافیصلہ کل سہ پہر 3بجے منعقد ہورہی امیدواروں کی میٹنگ میں کیا جائے گا ۔ اطلاع ملی ہے کہ 14 امیدواروں پر مشتمل بیلٹ پیپر ایک ہی کالم میں جو کافی لمبا ہے تیار کرکے پرنٹنگ کیلئے گورنمنٹ پریس کے حوالہ کیاگیا ہے۔ ماڈل بیلیٹ پیپر کی تیاری اورپولنگ کا مقام طے کرنے میں کی گئی تاخیر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اکثر امیدواروں نے اس کو بورڈ اور الیکشن آفیسر کی نااہلی قرا ردیا ہے ۔الیکشن میں حصہ لینے وا لے اکثر امیدوار وں نے اس پر بھی اپنی ناراضی ظاہر کی ہے کہ ماڈل بیلٹ پیپر اب تک جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ جس میں امیدواروں کے سیریل نمبر اور نام ہوتے ہیں۔ امیدوار اس ماڈل بیلیٹ پیپر کے سہارے ہی انتخابی مہم چلاتے ہیں اور فلاں نمبر پر مہر لگانے ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں ۔ اس وقت تمام امیدوار اپنے لئے بغیر ماڈل بیلیٹ پیپر کے ہی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔

بوگس ووٹروں کا اندراج: بورڈ کے انتخابات کی باقاعدہ کارروائی کا آغازہوچکا ہے ۔ امید واروں نے مہم شروع کردی ہے ۔ پولنگ کیلئے اب صرف8دن باقی ہیں ایسے میں چند امیدواروں نے یہ شکایت کی ہے کہ اس مرتبہ کے الیکٹرول میں چند بوگس ووٹروں( متولیوں)کو بھی شامل کیاگیا ہے، جن اداروں کی آمدنی سالانہ ایک لاکھ روپئے یا اس سے زیادہ ہے نہیں اور نہ ہی یہ ادارے وقف بورڈ کو 7فی صد کانٹری بیوشن ادا کرنے کے اہل ہیں ۔ یہ شکایت کرنے والے امیدواروں کا الزام ہے کہ منتخب ضلعی وقف کمیٹیوں کے چیرمینوں اور متعلقہ ضلعی وقف افسروں کی ملی بھگت سے بلاری ضلع ،چترادرگہ ضلع اور بنگلور دیہی ضلع میں یہ دھاندلیاں ہوئی ہیں ۔ ان اضلاع کے تقریباً55وقف اداروں کی آمدنی سالانہ ایک لاکھ روپئے ہے ہی نہیں اوران اداروں کے پاس آمدنی اور اخراجات کے ریکارڈس تک نہیں،ایسے اداروں کی جانب سے مذکورہ تین اضلاع کی وقف مشاورتی کمیٹیوں کے چیرمین اور وقف افسروں نے خود ان کے ناموں پر وقف بورڈ میں7فی صد وقف کانٹری بیوشن جمع کروا کر ان اداروں کا بورڈ میں اندراج کروا کران کے ناموں کو الیکٹرول میں شامل کردیا ہے ۔ ان امیدواروں کایہ بھی الزام ہے کہ اس سلسلہ میں جب ہم نے ان اداروں کے متولیوں سے رابطہ کرکے دریافت کیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیااور کہا کہ چندکاغذات پر ان کے دستخط لئے گئے تھے۔ اور پولنگ کے دن انہیں فلاں امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ بورڈ کے پچھلے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی متولی زمرہ کے ووٹروں میں رقم اور تحفہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...