ٹمکور بلدی اداروں انتخابا ت : جیت کے جلوس پر تیزاب حملہ، کئی کانگریس امیدوار زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکور 4؍ستمبر (ایس او نیوز) مقامی بلدی اداروں کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ٹمکور میں تیزاب پھینکنے کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب کانگریس امیدوار اپنی جیت کے بعد اپنے طرفداروں کے ساتھ جیت کا جشن مناتے ہوئے جلوس کی شکل میں جارہے تھے۔ اس دوران نامعلوم لوگوں نے ایک کانگریس امیدوار اور ان کے 9؍طرفداروں پرتیزاب سے حملہ کر ڈالا جس کے نتیجہ میں یہ تمام زخمی ہوگئے ۔

عنایت اللہ خان نامی ایک امیدوار نے ٹمکور کے وارڈ نمبر16سے جیت درج کی۔جیت کی خوشی میں وہ ایک جلوس کی شکل میں گھر لوٹ رہے تھے۔ اس دوران چندنامعلوم افراد نے جلوس پر تیزاب پھینکا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ اس تیزاب حملہ کے بعد تقریباً دس افراد چہروں اور جسم پر جلن محسوس کرنے لگے جنہیں قریبی اسپتال لے جایاگیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ انہیں چھوٹی خراشیں بھی آئی ہیں ۔ عنایت اللہ خان کا چہرہ زیادہ جھلس گیا اور خراشیں آئی ہیں۔ ٹمکور ضلع کے ایس پی دیویا گوپی ناتھ نے یہ بات کہی۔معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ جلوس پر پھینکے جانے والے پانی میں کم پاور کاتیزاب ملا ہوا تھا۔ باتھ روم کلینر ملائے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خان کے حریفوں کی کارستانی ہوسکتی ہے جن کے نام پولیس نے ظاہر نہیں کئے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعہ کی کسی نے شکایت نہیں کی ،اس لئے اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...