گروسدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج ہبلی نے جیتا کرناٹکا یونیورسٹی شٹل بیڈمنٹن زونل چمپئین کا خطاب؛ بھٹکل انجمن کو سوم مقام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th February 2019, 9:12 PM | ساحلی خبریں | اسپورٹس |

بھٹکل:20؍فروری (ایس او نیوز) یہاں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے زیراہتمام روٹری کلب میں منعقدہ دو روزہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ سے ملحق کالجوں کے درمیان مردوں اور عورتوں کے زونل لیول شٹل بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں  شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل اور جے جی کالج  ہبلی نے زبردست پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بالترتیب مردوں اور عورتوں کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مردوں میں بھٹکل کی گروسدھیندرا کالج چمپئین شپ حاصل کرنے میں کامیاب رہی  تو وہیں عورتوں کے مقابلوں میں ہبلی جے جی کالج آف کامرس نے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے چمپئن شپ حاصل کیا۔ ایس ڈی ایم کالج ہوناور  نہ صرف مردوں بلکہ عورتوں کے زونل لیول مقابلوں میں بھی دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

مردوں کے مقابلوں میں سی ایس آئی کالج آف کامرس دھارواڑ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔جبکہ خواتین کے زمرے میں انجمن ڈگری کالج بھٹکل کو سوم مقام حاصل ہوا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر عبدالر حیم دامودی نے انعامی تقریب کی صدارت کی،مہمانوں کے ہاتھوں جیت حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔  اس موقع پر کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری ، پرنسپال مشتاق شیخ، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ ، آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر ایم ایم جمعدار ، اشتیاق رکن الدین، شری نواس پڈیار وغیرہ موجود تھے۔

19فروری بروز منگل کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں کرناٹکا قانون یونیورسٹی ہبلی کےفزیکل ایجوکیشن ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد خان اور بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر  محمد یسین عسکری مہمان خصوصی کے  طورپر موجود تھے۔ انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری  و دیگر ذمہ داران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مینگلورو: پرکاش راج کا مودی حکومت پرسخت حملہ؛ کہا: چارسوبیسی کرنے والے لوگ اب کی بار400 پارکا نعرہ لگارہے ہیں

جنوبی ہند کے مشہوراداکارپرکاش راج نے مودی حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے 420 (فراڈ) کا کام کیا ہے، وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کی بات کررہے ہیں۔ اوراب کی بار400 پار کا نعرہ لگارہے ہیں۔

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

عالمی کرکٹ کپ میں بہترین مظاہرہ کرنےو الے تیز گیند باز محمد شامی کو دیا جائے گا ارجن ایوارڈ

ملک میں کھیلےگئے عالمی کپ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو قومی کھیل ایوارڈ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔ محمد سمیع سمیت 26دیگر کھلاڑیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساتوک اور چراغ کو کھیل رتن ایوارڈ ...

مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی  آئی پی ایل نیلامی میں بڑی مانگ : خطیر رقم پر خریدے گئے آسٹریلوی کھلاڑی

دبئی میں جاری آئی پی ایل نیلامی میں بین الاقوامی کرکٹ  اورآئی پی ایل کا بہتر تجربہ رکھنے والے آسٹریلیا کےدو کھلاڑی مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم سے بھی زائد رقم دے کر خریدا۔  فاسٹ بولر  مچل اسٹارک کو کولکاتا ...