سرمایہ کاری کے میدان میں کرناٹک سرفہرست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاست میں مخلوط حکومت کے استحکام کو لے کر بارہا اٹھنے والے سوالات اور دیگر تمام سیاسی مسائل کے قطع نظر کرناٹک کو سرمایہ کاری کے اعتبار سے ملک کی بہترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔ کرناٹک میں اب تک 79866کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کی گئی ہے تاکہ ریاست کی صنعتوں کو فروغ مل سکے۔ کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر گجرات ہے جہاں سرمایہ کاری کرناٹک کے مقابل 21 ہزار کروڑ کم ہے۔ گجرات میں سرمایہ کار ی 58ہزار کروڑ کی ہوئی ہے جبکہ راجستھان میں 35ہزار کروڑ ، مہاراشٹرا میں 33ہزار کروڑ کی ہوئی ہے۔

2017-18 کے اعداد وشمار کی بنیاد پر کرناٹک کو ملک بھر میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے بہترین ریاست قرار دیا گیا ہے۔2017کے دوران یہ مقام گجرات نے حاصل کیاتھا ، لیکن کرناٹک نے صرف ایک سال کے عرصے میں گجرات کو کافی پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔ دیگر ریاستوں کے مقابل کرناٹک میں بہترین بنیادی انفرااسٹرکچر ، صنعتوں کے لئے ملنے والی مراعات اور سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول کے نتیجے میں یہ مقام مل پایا ہے۔

کرناٹک میں سرمایہ کاری صرف شہر بنگلور تک محدود نہیں ہے بلکہ میسور ، منگلور ، ہبلی ، دھارواڑ ، بلگاوی ، کلبرگی، شیموگہ ، ٹمکور اور دیگر شہروں میں بھی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں صنعتی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے کئی نئے نئے منصوبوں کو مکمل کیاجاچکا ہے، یہاں سرمایہ کاری کرنے والے صنعتوں کو ان کی صنعتوں کی قیام کے لئے بہترین انفرااسٹرکچر کے ساتھ کافی تیزی سے منظوری دینے کا انتظام بھی رائج ہے۔

ریاستی وزیر صنعت کے جے جارج نے یہ تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں صنعت کاروں کے لئے جس طرح کا دوستانہ ماحول مہیا کرایا جارہا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ کرناٹک نے سال رواں ملک کی تمام ریاستوں کے مقابلے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے موقعے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔آنے والے دنوں میں سرمایہ کاروں کو اور بھی آسانی فراہم کرنے کی طرف محکمۂ صنعت مکمل توجہ دے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ اس سرمایہ کاری سے ریاست بھر میں جو صنعتیں قائم ہوں گی اس سے روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور بے روزگاری کے مسئلے کو ختم کرنے کے ساتھ ان صنعتوں کے ذریعے فروغ ہنر کو بھی بڑھاوا دیا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...