کانگریس کی احیاأنومیں کرناٹک کا اہم رول ہوگا:کولیواڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2018, 2:58 PM | ریاستی خبریں |

رانی بنور10؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)کانگریس کے سینئرلیڈرکے بی کولیواڈ نے کہاکہ آئندہ12مئی کوہونے والے اسمبلی انتخابات میں کرناٹک کانگریس کی احیاء میں اہم رول اداکرے گا۔مسٹرکولیواڈنے آج یواین آئی کو بتایاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی کانگریس کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑاتوکرناٹک ہی نے پارٹی کونئی زندگی بخشی۔انہوں کہاکہ کانگریس کی تاریخ پرنظرڈالی جائے تو1977میں جب محترمہ اندراگاندھی نے شکست کھائی توکرناٹک ہی ایک ایسی ریاست تھی جس نے ملک میں ازسرے نوکانگریس کو پاؤں جمانے کاموقع دیا۔ہماری ریاست اس مرتبہ بھی اس تاریخ کو دوہرانے جارہی ہے ۔مسٹرکولیواڈنے کہاکہ کرناٹک کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے اورمجھے پورایقین ہے کہ کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ فتح سے ہمکنارہوگی اور2013کے مقابلے میں سیٹیں زیادہ آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ایک سکیولر پارٹی ہے اورپسماندہ طبقے اوردلت ان کے ووٹ بینک رہے ہیں۔کانگریس کامقصدسماجی انصاف پرمبنی ہے ۔یہی وجہ کہ کانگریس ریاست میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔ایک سوال کے جواب میں مسٹرکولیواڈنے کہاکہ بایاں محاذاورکانگریس کے درمیان کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔ابتداء ہی سے دونوں پارٹیوں کامقصد یکساں رہاہے ۔کانگریس آہستہ آہستہ اپناہدف حاصل کرناچاہتی ہے جبکہ بایاں محاذاسے جلدسے جلداسے حاصل کرنا چاہتا ہے ۔بالآخردونوں کا مقصدایک ہی ہے ۔دونوں کے درمیان کوئی ٹکراؤ بھی نہیں ہے ۔انہوں نے وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف وعدہ کرتے ہیں اوراسے پورانہیں کرتے ۔بی جے پی کے لوگ کوئی ایساعلاقہ بتائیں جہاں مودی حکومت کے کام کاج سے لوگوں کوفائدہ ہواہو۔مسٹر کولیواڈنے کہاکہ یہ کہنامناسب نہیں ہوگاکہ ان کااسمبلی حلقے میں لنگایت طبقے کاغلبہ ہے ۔رانی بنوراسمبلی حلقے میں2لاکھ23 ہزارووٹرس ہیں۔جن میں 80ہزارلنگایت ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔