پلاسٹک کے چاول ، شکر اور انڈوں کی فراہمی ،حکومت سے تحقیقات کرنے اپوزیشن کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2017, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جون(ایس او نیوز) شہر اور ریاست کے مختلف حصوں میں پلاسٹک کے چاول ، انڈوں اور شکر کی سربراہی کا معاملہ آج ریاستی اسمبلی میں گونج اٹھا۔صفر ساعت میں اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے پلاسٹک کے انڈوں ، چاول اور شکر کی سربراہی کے متعلق میڈیا کی خبروں کا حوالہ دے کر کہاکہ اس سے عوام میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ اس کی جانچ کرائے اور مناسب اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں اس طرح کی خبریں آنے کے بعد پلاسٹک کی خوردنی اشیاء مہیا کرانے والے افراد کے خلاف حکومت نے کیا کارروائی کی یہ ایوان کوبتایاجائے۔ اس سے اتفاق کرتے ہوئے سی ٹی روی نے کہاکہ کوپل ضلع کے سری رام پورہ علاقہ میں پلاسٹک کے چاول کی فروخت کے متعلق میڈیا نے جو خبریں نشر کی ہیں ان کی حقیقت تحقیقات کے ذریعہ عوام کے سامنے لائی جائے۔ بی جے پی اراکین کی تشویش سے اتفاق کرتے ہوئے وزیر صحت رمیش کمار نے کہاکہ اس سلسلے میں جو تحقیقات چل رہی ہیں اس کی رپورٹوں کے آنے کا انتظار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سائنسدان اس بات کاپتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ واقعی پلاسٹک کے انڈے تیار کئے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ جہاں تک چاول اور شکر کی بات ہے اس معاملے میں سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ انسانی صحت پر ان کے استعمال سے کیا مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔اس مرحلے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیر شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے کہاکہ پلاسٹک کے چاول کے معاملے میں عوام میں انتشار پیدا نہ کیا جائے، جہاں تک انا بھاگیہ اسکیم کے تحت پلاسٹک کے چاول کی فراہمی کی رپورٹ ہیں وہ بالکل جھوٹی ہیں۔ انا بھاگیہ اسکیم کیلئے چاول کا بہت بڑا حصہ مرکزی حکومت سے بھی آتاہے۔چھتیس گڑھ اور دیگر مقامات سے چاول خرید کر مرکزی حکومت ریاست کو مہیاکراتی ہے، اسی طرح شکر بھی انہی ریاستوں سے آتی ہے۔ یوٹی قادر نے اپوزیشن لیڈروں کو چیلنج کیا کہ ان کے پاس اگر پلاسٹک کے چاول اور شکر ہے تو ایوان میں پیش کیا جائے یہیں پر ان کی جانچ کرائی جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن ممبران سے گذارش کی کہ میڈیا کی قیاس آرائیوں کو لے کر غیر ضروری پریشانیوں میں مبتلا نہ ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...