پلوامہ حملے میں مارے گئے منڈیا کے جوان کی بیوہ کو سرکاری ملازمت: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 11:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے پلوامہ دہشت گرد حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں میں شامل کرناٹک کے ایک جوان گرو کے خاندان والوں سے آج بات چیت کی اور ان سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ریاست کے منڈیا ضلع سے تعلق رکھنے والے سی آر پی ایف جوان ایچ گرو کل اس بدبخت بس میں سوار تھا جس پر فدائی نے حملہ کردیا۔ مارے گئے 50جوانوں میں یہ سپاہی سوار تھا۔ وزیراعلیٰ نے گرو کے خاندان والوں کو تسلی دیتے ہوئے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ گرو کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے اور اس کی بیوہ کی تعلیمی قابلیت کے مطابق مناسب سرکاری ملازمت دی جائے۔ ٹیوٹر پر کمار سوامی نے کہاکہ انہوں نے گرو کے خاندان والوں سے بات چیت اور انہیں تسلی دی۔

انہوں نے کہاکہ گرو کی موت سے خاندان والوں پر جو صدمہ گزرا ہے اس کی کوئی بھرپائی نہیں کرسکے گا، لیکن دکھ کی اس گھڑی میں ریاستی انتظامیہ اس خاندان کے ساتھ ہے۔ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے قتل عام کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔ مرکزی حکومت کوچاہئے کہ فوری طور پر ایسے قدم اٹھائے کہ سرزمین ہند پر دہشت گردی کا نشان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مٹ جائے۔ 33سالہ جوان گرو منڈیا ضلع کے کے ایم ڈوڈی کے قریب گوڈیگیرے دیہات کا رہنے والاتھا، سی آر پی ایف میں شمولیت کے بعد اسے اس فوج کی 82 ویں بٹالین میں شامل کیاگیاتھا، جسے جموں وکشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔ 2011 میں گرونے سی آر پی ایف میں ملازمت اختیار کی پہلے وہ جھارکھنڈ میں تعینات تھا۔ ایک سال قبل اس نے اپنے آبائی گاؤں میں نیا گھربنوایا اور چھ ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔ گرو کی بیوہ کلاوتی نے بتایا کہ کل صبح اپنے کیمپ سے روانہ ہونے سے قبل ہی گرو نے اس سے بات کی تھی۔ گرو اس سے روزانہ بات کرتا تھا۔ گرو کے پسماندگان میں اس کی بیوہ کے علاوہ والدین اور دو بھائی شامل ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔