بجلی کی پیداوار میں کرناٹک خود کفیل بنے گا: شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2017, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ آئندہ سال کے اختتام تک شعبۂ توانائی میں کرناٹک مکمل طور پر خود کفیل ہوجائے گا۔ بجلی کی اضافی پیداوار کیلئے حکومت نے کئی منصوبے اپنائے ہیں۔ جن کو انجام تک پہنچانے کے ساتھ ہی اگلے سال کی شروعات سے ریاست میں بجلی کے مسئلے کو مکمل طور پر قابو میں کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں فی الوقت بجلی کی قلت کو سلجھانے کیلئے عارضی طور پر جندال پاور کمپنی سے 600میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ چھ ماہ میں جندال کمپنی کی طرف سے ریاست کو اس بجلی کی ترسیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال کوڈلگی میں 1200 میگاواٹ توانائی پیدا کرنے والے ایرمراس پراجکٹ کو تیار کرلیا جائے گا۔ ساتھ ہی بلاری میں700 میگاواٹ کی بجلی دستیاب رہے گی۔ جو بعد میں 1600 میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ روایتی بجلی کی پیداوار کے ساتھ دیگر امکانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔