ایم ایل اے چوری کرنے میں بی جے پی کو مہارت حاصل ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 12:19 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک انتخابات کے بعد آج امت شاہ نے کانگریس پر حملہ کیاتھا؛لیکن اب کانگریس نے جوابی حملہ کرکیاسراسیمگی پھیلادی ہے۔ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ مجھے لگا تھا کہ امت شاہ آج معافی مانگیں گے، یہ اتنی موٹی چمڑی کے ہیں کہ انہیں کوئی ندامت نہیں ہے۔ اگر شرمندگی ہوتی تو کرناٹک کے عوام سے معافی مانگتے۔آنند شرما نے کہا کہ بی جے پی کو ممبران اسمبلی کو خریدنے اور چوری کرنے میں مہارت تامہ حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ممبران اسمبلی کے اہل خانہ کو ایجنسیاں اٹھا کر لے گئیں۔ کانگریس جے ڈی ایس نے اپنے ممبران اسمبلی کو بچانے کے لئے جہاں رکھا تھا وہاں سے سیکورٹی ہٹا لی گئی۔ ڈی جی سی اے نے کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحادکے ممبران اسمبلی کے طیارہ کو پرواز کی اجازت نہیں دی۔نند شرما نے کہا کہ امت شاہ کو شاید آئین کی معلومات نہیں، اگر معلومات بھی ہو تو قرین قیاس ہے کہ وہ آئین کو تسلیم نہیں کرتے ۔ بی جے پی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی عادی ہے۔ یہ کھسیانی بلی ستون نوچے والی بات ہے۔ آنند شرما نے کہا کہ کرناٹک انتخابات میں مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی گئی۔ ہمارے بیس ممبران اسمبلی کے انتخابی مہم میں عمداً پریشانیاں پیدا کی گئیں۔ پوری کوشش کی گئی کہ انتخابی مہم سے توجہ ہٹ جائے ۔آنند شرما نے کہا کہ بی جے پی نے کرناٹک انتخابات میں تقریبا ساڑھے چھ ہزار کروڑ روپیہ خرچ کیا۔ 20۔20 کروڑ پرچار میں خرچ کرنے کے لئے دیا، چار ہزار کروڑ ممبران اسمبلی کی خرید فروخت کے لئے رکھا ۔ اس تناظر میں امت شاہ کے بیان کو بھی دیکھنا چاہیے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کانگریسی اتحاد کے ممبران اسمبلی کو یرغمال نہ بنایا جاتا تو آج بھاجپا کی سرکار ہوتی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...