کاویری نگرانی بورڈ کے قیام کی پہل پر سدرامیا کا اظہار تشویش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2017, 11:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں کرناٹک کے ساتھ بدقسمتی سے بارہا نا انصافی ہورہی ہے۔ آج میسور میں دسہرہ تقریبات کا پروفیسر کے ایس نثار احمد کے ہاتھوں افتتاح ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ کاویری آبی نگرانی بورڈ کے قیام سے کرناٹک کی حق تلفی ہوگی۔ عدالت کی طرف سے اس سلسلے میں حکم کے پیش نظر ریاستی حکومت کسانوں کے مفادات کی حفاظت کیلئے درکار ہر قدم اٹھانے تیار ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کاویری نگرانی بورڈ کے قیام کی صورت میں کرناٹک سے ناانصافی کے خدشات بہت پہلے سے ہی ظاہر کئے جارہے ہیں ، اسی لئے انہوں نے ریاست کے وکیلوں سے گذارش کی ہے کہ اس معاملے میں کرناٹک کے ساتھ ناانصافی ہونے کا موقع ہر گز فراہم نہ کریں۔جہاں تک ریاستی حکومت کا سوال ہے وہ ریاست کے کسانوں کے مفادات کی حفاظت کی پابند ہے۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی سے یہ موقف پیش کیا ہے کہ وہ کاویری نگرانی بورڈ کے قیام کی سخت مخالف ہے۔ پچھلے تین چار سال کے دوران ریاست میں سنگین خشک سالی کی وجہ سے دسہرہ تقریبات کو سادگی سے منایا جارتا رہا، لیکن رواں سال اگست میں اطمینان بخش بارش نے کسان طبقوں کو خوش کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے معروف کنڑا ادیب پروفیسر نثار احمد نے اس بار دسہرہ تقریبات کا افتتاح کیا، جیسے ہی ان کی طرف سے ان تقریبات کا افتتاح کا اعلان ہوا ، ہر طرف سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیکولر اقدار کے ہمیشہ سے پابند پروفیسر کے ایس نثار احمد نے کنڑا زبان وادب کی ترویج کیلئے بہت ساری خدمات انجام دی ہیں اور سماج میں انہیں کافی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سدرامیا نے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ وہ پانچویں مرتبہ دسہرہ تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور عوام سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی ان کی خدمات کیلئے عوام کی دعائیں ان کے ساتھ رہیں گی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ایچ سی مہادیوپا ، تنویر سیٹھ ، اوما شری، پرمود مادھوا راج، ردرپا لمبانی ، یوٹی قادر ، رکن پارلیمان پرتاب سمہا ، دروا نارائن ، رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا، سارا مہیش ، نریندرا سوامی ، کللے کرشنا مورتی ، ڈپٹی کمشنر رندیپ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔