ریاست کرناٹک میں خواتین کی گمشدگیوں کے معاملات میں اضافہ؛ اکثر خواتین نادانی اور غفلت کی وجہ سے اجنبی مجرمین کا شکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 1:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍فروری(ایس او نیوز) خواتین کو ملازمت کا چھانسہ دے کر ان کی خرید و فروخت اور قحبہ گری میں انہیں ڈھکیل دینے کے معاملات کی وجہ سے ریاست میں گمشدہ خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،کم عمر لڑکیاں ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کی خواتین کے بھی گھروں سے غائب ہو جانے کے معاملات میں ریاست بھر میں پچھلے کچھ سالوں سے کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ان میں سے اکثر عورتیں ذاتی دشمنی اور خاندانی مسائل کے پیش نظر اغواء کی جاتی ہیں، پولیس کے مطابق دوسرے معاملات میں یہ خواتین قحبہ گری کی سرگرمیوں اور انسانی خرید و فروخت میں ملوث گروہوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اکثر خواتین نادانی اور غفلت کی وجہ سے اجنبی مجرمین کا شکار بنتی ہیں، غریب گھرانوں کی خواتین ایسے افراد کے ہاتھوں آسانی کے ساتھ لگ جاتی ہیں جو انہیں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر شکار کر لیتے ہیں‘‘۔

محکمہ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ریاست میں خواتین کی خرید و فروخت پر روک لگانے کے لئے خصوصی دستے بھی تیار کئے ہیں، ان دستوں میں کام کرنے والے افسران کو اس بات کی تربیت دی گئی ہے کہ وہ پولیس محکمہ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کام کریں۔البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس تھانوں اور ان دستوں کے درمیان رابطہ کا فقدان پایا جاتا ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ’’انسانی خرید و فروخت مخالف دستوں کے اراکین میں انٹرنیٹ کے علم کا فقدان اور دوسرے ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کی وجہ سے یہ لوگ گمشدہ خواتین کا پتہ لگانے میں ناکام رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر معاملات حل نہیں ہو پاتے ‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...