پارلیمان ہاؤز کے باہر ریاستی اراکین پارلیمان کا احتجاجی دھرنا ؛ کاویری معاملے میں وزیراعظم سے مداخلت پرزور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔27/ستمبر(ایس او نیوز) کاویری مسئلے پر کرناٹک کے ساتھ ہورہی مسلسل ناانصافی کو روکنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کی گذارش کرنے کیلئے آج پارلیمان ہاؤز کے گاندھی مجسمے کے روبرو کانگریس اراکین پارلیمان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اراکین پارلیمان مدو ہنومے گوڈا، ڈی کے سریش، پرکاش ہکیری، آسکر فرنانڈیز، بی کے ہری پرساد، دھروا نارائن، کے ایچ منی اپا، کے سی رام مورتی، پروفیسر راجو گوڈا اور سابق رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ کے علاوہ دیگر لیڈران نے یہ مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کاویری معاملے میں فوراً مداخلت کریں۔اس موقع پر مخاطب ہوکر کے ایچ منی اپا نے کہاکہ وزیر اعظم کو کاویری معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کرناٹک کو انصاف دلانا چاہئے۔ مہادائی معاملے میں بھی کرناٹک سے انصاف کی خاطر وزیراعظم کی مداخلت ناگزیر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی بین ریاستی آبی تنازعات کو سلجھانے کیلئے وزرائے اعظم کی مداخلت کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں، انہیں کی بنیاد پر مودی کو مداخلت کرنی چاہئے۔ کاویری طاس کے آبی ذخائرکبنی، کرشنا راجہ ساگر، ہارنگی اور ہیماوتی میں فی الوقت جو پانی ہے وہ پینے کیلئے بھی کافی نہیں ہے، ان حالات میں تملناڈوکو پانی فراہم کرنے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ممکن نہیں۔ ریاستی لیجسلیچر میں بھی یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ کاویری کا پانی صرف پینے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ان حالات میں تملناڈو کو پانی فراہم کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ وزیراعظم اگر اس معاملے میں مداخلت کریں گے، تو کرناٹک کے عوام کے ساتھ انصاف ہوپائے گا۔ بی کے ہری پرساد، آسکر فرنانڈیز اور دیگر نے بھی وزیراعظم پر زور دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کرناٹک کا ساتھ دیں۔ ان اراکین پارلیمان نے ملاقات کیلئے وزیراعظم سے وقت طلب کیا لیکن ان کو وقت نہیں دیا گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔