کابینہ میں ردوبدل کا موضوع پھر ابھرنے لگا، 6؍ نومبر کوراہل گاندھی کے ساتھ ریاستی قائدین کی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2018, 12:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) ضمنی انتخابات کے بعد ریاستی کابینہ میں ردوبدل اور سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں کے تقرر کے واضح اشاروں کے درمیان کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے ریاستی قائدین کو پولنگ کے فوراً بعد دہلی آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بتایا جاتاہے کہ ضمنی انتخابات کے فوراً بعد راہل گاندھی کی طرف سے کابینہ میں ردوبدل کو منظوری کا وعدہ پہلے ہی کیا گیا ہے، اس لحاظ سے یہ قیاس کیاجارہاہے کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں مصروف راہل گاندھی نومبر کے اواخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے کے بعد کابینہ میں ردوبدل کو منظوری دے سکتے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ دو دن قبل ہی راہل گاندھی نے ریاستی قائدین سے اس سلسلے میں تبادلۂ خیال کرچکے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ سدرامیا، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور، کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ ، کارگزار صدر ایشور کھنڈرے اور دیگر قائدین 6 نومبر کو دہلی میں راہل گاندھی سے ایک اور دور کی بات چیت کے لئے موجودرہیں گے۔ اس ملاقات کے دوران توقع ہے کہ کابینہ میں توسیع کے ساتھ سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے چیرمینوں کے تقرر کو بھی منظوری دی جائے۔ ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔ میٹنگ کے دوران ضمنی انتخابات کے نتائج پر بھی بحث ممکن ہے۔ حالانکہ نتائج 11؍ دسمبر کو ہی ظاہر ہوں گے لیکن تجزیوں کی بنیاد پر ہوسکتا ہے کہ نئی حکمت عملی اپنائی جائے۔

اس کے علاوہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج برائے کرناٹک کے سی وینو گوپال کے خلاف ایف آئی آر درج کردئے جانے کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے کرناٹک کے لئے کسی نئے انچارج کو ذمہ داری سونپنے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال ممکن ہے، قیاس کیاجارہاہے کہ سینئر کانگریس رہنما اور راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو کرناٹک کا انچارج مقرر کیا جاسکتاہے۔ خاص طور پر ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے قیام میں غلام نبی آزاد نے جس طرح کلیدی رول ادا کیا اسے دیکھتے ہوئے انہیں یہاں کی ذمہ داری سونپنے پر غور کیاجارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔