ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان میں 50.88 فیصد طلبا کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th July 2017, 3:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍ جولائی(ایس او نیوز) امسال جون کے دوران کروائے گئے ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا آج اعلان کردیاگیا، جس میں50.88 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ آج شہر کے سکینڈری ایجوکیشن بورڈ میں وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیمات تنویر سیٹھ نے ان نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا موازنہ کیا جائے تو امسال کافی سدھار آیا ہے، اور اوسطاً یہ اضافہ دوگنا ہے۔ گزشتہ سال محض 26.01فیصد طلبا کامیاب ہوپائے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ امسال سپلیمنٹری امتحان لکھنے کیلئے 242951 طلبا حاضر ہوئے جن میں سے 123443 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ حسب روایت لڑکیاں پیش اپیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایس ایل کے سالانہ امتحان اور سپلیمنٹری امتحان کے نتائج کو اگر یکجا کیا جائے تو رواں سال ایس ایس ایل سی امتحان میں کامیابی کا اوسط بڑھ کر82.28 فیصد ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ امتحان کے نتائج ویب سائٹوں اور موبائل ایپ پر مہیا کرائے جاچکے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ آج کامیاب ہونے والے طلبا کے پی یو سی میں داخلہ کیلئے مہلت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 جولائی تک کا موقع دینے کیلئے احکامات صادر کئے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا جرمانہ سمیت 31جولائی تک داخلہ لے سکتے ہیں ، لیکن سپلیمنٹری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا کو جرمانہ سے مستثنیٰ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس امتحان میں بھی ناکام ہونے والے طلبا کو جوابی پرچوں کی نقل حاصل کرنے کیلئے 24جولائی تک کی مہلت دی گئی ہے۔ سپلیمنٹری امتحان میں 55.88طالبات اور 47.90 لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں کامیابی کا اوسط 54.33 اور شہری علاقوں میں 47.02 فیصد رہا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...