بنگلورو،15؍دسمبر(ایس او نیوز) کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایکزامنیشن بورڈ( کے ایس ای ای بی) نے سکینڈری اسکول لیونگ سرٹفکیٹ(ایس ایس ایل سی) امتحانات2019ء کے لئے دستور العمل( ٹائم ٹیبل) جاری کردیا ہے۔ یہ امتحانات 21مارچ2019ء کو شروع ہورہے ہیں اور 4؍ اپریل تک جاری رہیں گے۔ہر پرچہ میں سوالنامہ پڑھنے کے لئے 15منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔
ٹائم ٹیبل اس طرح ہے:
جمعرات21مارچ2019ء: زبان اول
سنیچر23مارچ: میکانیکل انجنیئرنگ؍ الیکٹریکل انجنیئرنگ، انجنیئرنگ گرافکس، ایلیمنٹس آف الیکٹریکل انجنیئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس
پیر 25مارچ: میتھمیٹکس اور سوشیالوجی
بدُھ 27مارچ: زبان دوم
جمعہ29مارچ: سوشیل سائنس
منگل2؍ اپریل: سائنس، پولٹیکل سائنس، کارناٹک؍ہندوستانی میوزک
جمعرات 4؍ اپریل: زبان سوم اور ین ایس کیو ایف پرچے