کے آر ڈی سی ایل نے بالائی راستوں کے منصوبے پر رپورٹ پہلے ہی تیار کرلی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2018, 10:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے اپنے بجٹ میں اعلان کردہ چھ ایلیویٹڈ کاریڈور کی تعمیر کا منصوبہ در اصل سابقہ سدا رامیا حکومت کے ایک امیدوں بھرے منصوبے کا اعادہ ہے جس کے ذریعہ وہ شہر کی بد ترین ٹریفک پر قابو پانا چاہتے تھے ہے۔

در اصل کرناٹک روڈ ڈیولوپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (کے آر ڈی سی ایل) نے اس کاریڈور کے منصوبے سے متعلق تفصیلی منصوبہ بندی رپورٹ (ڈی پی آر ) کو پچھلے سال ہی مکمل طو ر پر تیار کرلیا تھا۔یہ منصوبہ شمالی اور جنوبی بنگلور کے علاقوں کے درمیان ایک کاریڈور کے علاوہ مشرق و مغرب کے درمیان دو بالائی راستوں کا کاریڈور اور شمال و جنوب اور مشرق و مغرب کو جوڑنے والے تین کاریڈور پر مشتمل ہے ،جو کل 92 کلو میٹر کے بالائی راستوں کی تعمیر کو شامل ہوگا۔

ریاستی حکومت نے اپنے خرچے پر 75 کلو میٹر کے بالائی راستوں کی تعمیر کی تجویز پہلے پیش کی تھی اور سال 2015 ہی میں بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) سے کہا تھا وہ اس منصوبے کے لئے تفصیلی منصوبہ بندی رپورٹ تیار کرے۔لیکن بعد میں اس منصوبے کو کے آر ڈی سی ایل کے حوالے کر دیا گیا تھا اس لئے کہ اس منصوبے کا تخمینہ بہت زیادہ تھا۔اس منصوبے میں شمال و جنوب کے کاریڈور میں چھ رخی راستے ہونگے جو مہکری سرکل کو مرکزی سلک بورڈ سے جوڑیں گے (قومی شاہراہ نمبر 7 بلاری کی طرف اور قومی شاہراہ نمبر 7 ہسور کی طرف) اور اس کی طوالت کل20.215 کلو میٹر کی ہوگی۔

مشرق و مغرب کا کاریڈور ۔ایک ، کے آر پورم کو گوروگنٹے پالیہ سے جوڑے گا (قومی شاہراہ نمبر 4 اولڈ مدراس روڈ کی طرف اور قومی شاہراہ نمبر 4 ٹمکور روڈ کی طرف) اس میں رام مورتی نگر (رنگ روڈ) سے آئی ٹی پی ایل کے درمیان کا راستہ بھی شامل ہے جو کل 29.350 کلو میٹر طویل ہوگا۔اس منصوبے میں ایک اور کاریڈور بھی ہوگا جو مشرق و مغرب کے منصوبے میں شامل ہوگا اور ورتور کوڈی کو گنانا بھارتی سے جوڑے گا (اولڈ مدراس روڈ کے ریاستی شاہراہ نمبر 35 سے میسور روڈ کی ریاستی شاہراہ نمبر 17 تک)اور اس کی طوالت 28.900 کلو میٹر کی ہوگی۔

کے آر ڈی سی ایل کے ایک افسر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’پہلے یہ منصوبہ صرف 75 کلو میٹر کے لئے تجویز کیا گیا تھا لیکن جائدادوں اور زمینات کا سروے کرنے کے بعد اس میں 92 کلو میٹر تک کی توسیع کی گئی۔اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کم از کم آٹھ ہزار کروڑ روپئے قیمت کی زمینات کے حصول کی ضرورت ہوگی اور اس منصوبے کا کل تخمینہ 18,418.86 کروڑ روپئے کا ہے۔کے آر ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر کے ایس کرشنا ریڈی نے بتایا کہ ’’ہم نے ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق تفصیلی منصوبہ بندی رپورٹ کو مکمل کر لیا ہے۔ہم اس رپورٹ کو نئی حکومت کی خدمت میں پیش کردیں گے اور اس کے بعد یہ حکومت کا فیصلہ ہوگا کہ اس منصوبے کو کے آر ڈی سی ایل کے حوالے کرے گی یا پھر بی بی ایم پی کو اس کی ذمہ داری سونپی جائے گی‘‘۔

البتہ بی بی ایم پی کے افسران نے بتایا کہ یہ منصوبہ چونکہ اہم اور بڑا بھی ہے اس وجہ سے اس کی امید نہیں کی جا سکتی کہ یہ منصوبہ ہمارے حوالے کیا جائے گا، بی بی ایم پی افسران کا کہنا ہے کہ ،کے آر ڈی سی ایل ہی اس کی تکمیل کے لئے بہترین ادارہ ہے۔ریاستی وزیر اعلیٰ کی طرف سے اس سابقہ منصوبہ کو دوبارہ جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی شہری ماہرین اور عوامی تنظیموں کی طرف سے اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے، شہر میں اسٹیل فلائی اوورس کے خلاف جن تنظیموں نے مشترکہ تحریک چلائی تھی انہوں نے اب ان چھ ایلیویٹڈ کاریڈورس کے خلاف نہ صرف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس کے لئے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...