ریاست میں امسال سے کرناٹک پبلک اسکول کا آغاز ایک ہی چھت تلے طلباء کو پہلی تا 12 جماعت تک تعلیم کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 3:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21 مئی (ایس او نیوز) معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے امسال سے ہی تمام 176 تعلقوں کے پری یونیورسٹی کالجوں میں کرناٹک پبلک اسکول قائم کرنے کیلئے محکمہ تعلیمات کی طرف سے سرکاری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں کی تعداد میں ہر سال کمی واقع ہورہی ہے اس لئے حکومت نے ایک ہی چھت تلے پرائمری اسکول سے ہائی اسکول تک معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہر تعلقہ میں ایک پری یونیوسٹی کالج کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تیاریاں کرنے محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر نے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق کرناٹک نالج کمیشن نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں سفارش کی تھی کہ پرائمری ، مڈل ، ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی ایجوکیشن نامی 4 شعبے محکمہ تعلیمات کی حدود میں آتے ہیں ۔ ہر شعبہ میں داخلہ لینے اور اسکول کو خیرباد کہہ دینے والے طلباء کا ریکارڈ موجود نہیں رہتا ۔ اس سے معیاری تعلیم پر بُرا اثر پڑتا ہے اس کے ساتھ ہی ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے نتائج بھی توقع کے مطابق نہیں آتے ۔ ان تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد محکمہ تعلیمات نے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے دیہی علاقوں میں ایک ہی چھت تلے کرناٹک پبلک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے اسکولوں میں بنیادی سہولت کے ساتھ ہی اساتذہ کی تعلیمی صلاحیت بھی بڑھے گی اور طلباء کو بہترین تعلیم بھی فراہم ہوگی ۔ اس رپورٹ میں موجود سفارشات پر غور کرنے کے بعد محکمہ تعلیمات ان سفارشات کو جاری کرنے پر آمادہ ہوئی ہے ۔ جاریہ سال سے ہی ریاست کے 176 تعلقوں میں کرناٹک پبلک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسکولوں کی کامیابی کے بعد ہر ہوبلی کی حدود میں کرناٹک پبلک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ محکمہ کے زیرغور ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اسکول میں بچوں کیلئے بہترین کمرے ، ہائی ٹیک لیابریٹری، کمپیوٹر لیاب، لائبریری ، پینے کا شفاف پانی، کھیل کا میدان ، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علاحدہ بیت الخلاء کا انتظام رہے گا ۔ طلباء کی تعداد کے مطابق ان اسکولوں میں اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا ۔ اسکولوں میں ہی بچوں کو مسابقتی امتحان کیلئے تربیت بھی دی جائے گی ۔ پیشہ وارانہ تعلیم، آرٹ، سنگیت وغیرہ کی تربیت دینے کے لئے ’ گروچیتن ‘ نامی پروگرام منعقد کیا جائے گا اس کیلئے خصوصی اساتذہ کا بھی تقرر ہوگا ۔ کرناٹک پبلک اسکول میں طلباء کو آرٹس، کامرس اور سائنس کے موضوعات پڑھائے جائیں گے ۔ انگریزی زبان اور حساب کی پڑھائی پر زیادی توجہ دی جائے گی ۔ ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کے طلباء کو ٹیکنالوجی کی مدد والی پڑھائی (ٹی اے ایل پی ) پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...