سرکاری ملازمین کو نئے سال کا بمپر تحفہ تنخواہ میں 24تا30فیصد اضافہ متوقع۔ ہر ماہ چوتھا ہفتہ تعطیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th January 2018, 12:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جنوری(ایس او نیوز) سدارامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں24؍تا 30فی صد کا اضافہ کرکے انہیں نئے سال کا بمپر تحفہ دینے کا امکان ہے ۔ریاست کے 6لاکھ 20ہزار سرکاری ملازمین کو تنخواہ میں اضافہ کا فائدہ ہوگا۔ پنشن پانے والے وظیفہ یاب ملازمین کو بھی اس اضافہ کا فائدہ ہوگا۔ فائنانس کا بھی قلمدان رکھنے والے وزیر اعلیٰ سدارامیا اگلے ماہ فروری میں ریاستی بجٹ پیش کریں گے جس میں ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کابھی اعلان کریں گے ۔ ریاستی سرکاری ملازمین کو سکینڈساٹر ڈے کے علاوہ اب ہر ماہ چوتھے ہفتہ کوبھی تعطیل رہے گی۔ سرکاری ملازمین کی انجمن نے مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرح ہفتہ میں پانچ دنوں کام کرنے اور مرکزی ملازمین کے برابر تنخواہ دینے کامطالبہ کیا تھا۔اس مطالبہ پر غور کرنے کے بعدریاستی حکومت نے ہر مہینہ چوتھے ہفتہ کو بھی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہفتہ میں 6دن کام کرنے والے ملازمین کے لئے اب سکینڈ ساٹر ڈے کے علاوہ چوتھے ہفتہ(4th Saturday) بھی چھٹی ہوگی۔ اس پر ریاستی حکومت غور کررہی ہے ۔ ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہ پر نظر ثانی کرنے وزیراعلیٰ سدارامیا نے پچھلے بجٹ میں آئی اے ایس افسر ایم آر سرینواس کی قیادت میں پے کمیشن بٹھانے کا اعلان کیاتھا۔

حتمی شکل: پے کمیشن کے چیرمین مسٹر سرینواس نے اطلاع دی ہے کہ پے کمیشن اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے ۔ کمیشن اس ماہ 31؍ جنوری تک رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردے گا۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن نے 30تا 35فیصد سلیب کی بنیاد پر تنخواہ میں اضافہ کی سفارش کی ہے۔وزیراعلیٰ کے سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت 24؍تا 30فیصد تنخواہ میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کہاجارہا ہے کہ ریاستی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر سالانہ 10,800کروڑ روپئے کا افزود بوجھ پڑے گا۔پچھلی ریاستی بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں وزیراعلیٰ ڈی وی سدانندا گوڈا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 22فیصد کا اضافہ کیاتھا۔ کہاجارہا ہے کہ اس مرتبہ پچھلی حکومت نے جو اضافہ کیاتھا اس سے زیادہ ہی اضافہ کئے جانے کاامکان ہے ۔ایک سینئر ریاستی وزیر کی اطلاع کے مطابق اس مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 24؍ تا 30 فیصد کے درمیان اضافہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...