کرناٹک سیاسی بحران: یہ آئین اور دستور کی جیت ہے :ملی کونسل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 11:23 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍مئی(ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) کرناٹک میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی پر آج پہلی مرتبہ ملک کی معروف تنظیم آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے وہاں دستور کی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی تھی اور اس مہم کوآگے بڑھانے میں وہاں کے گورنر سب سے پیش پیش رہے لیکن سپریم کورٹ نے انصاف سے کام لیتے ہوئے دستور کو بچانے کا کام کیا جو قابل ستائش ہے اور عوام کا عدلیہ کے تئیں اعتماد پھر بحال ہواہے ۔

ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ اقتدار اور حکومت سازی کیلئے ایک ضابطہ اور فارمولاطے ہے ۔سب بڑی پارٹی یا اتحاد کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا جاتاہے ۔کرناٹک میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی لیکن کانگریس اور جے ڈی ایس نے بروقت اتحاد کرکے حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد کی فہرست گورنر کو پیش کردی تھی جبکہ بی جے پی کے پاس مطلوبہ تعداد سے نمبر کا فی کم تھے اس کے باوجود گورنر موصوف نے یدیورپیا کو حکومت بنانے کی دعوت دی اور 15 دنوں تک اکثریت ثابت کرنے کیلئے موقع بھی دے دیا جو آئین کی واضح خلاف ورزی اور جمہوریت کا قتل تھا ۔ڈاکٹر محمد عالم نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کردیاہے کہ کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کیلئے سب سے زیادہ ذمہ دار گورنر موصوف ہیں جنہوں نے اپنے عہدہ کا کوئی خیال نہیں رکھا اور دستوری مخالف قدم اٹھایا ۔اس اقدام سے اس منصب کے وقار میں کمی آئی ہے اور اب ضروری ہوگیاہے کہ ایسے منصب پر فائز لوگوں کو اخلاقیات کا درس دیا جائے ۔انہو ں نے کہاکہ سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کا گورنر موصوف کے بارے میں یہ تبصرہ سوفیصد درست ہے کہ بی جے پی کو حکومت سازی کیلئے مدعو کرکے گورنر نے دستور کی دھجیاں اڑائی ۔

ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بروقت سنوائی کرکے زیادہ دنوں تک مدت نہیں دی اور کئی طرح کی پابندی لگادی جس کی بنیاد پر بی جے پی کانگریس اور جے ڈی ایس کے ایم ایل اے کو خریدنے میں ناکام رہی اور باالآخر انہیں 55 گھنٹہ بعد استعفی دینا پڑا ۔ اب اس اتحاد کا حکومت بننا یقینی ہوگیاہے جس کے پاس مطلوبہ تعداد ہے ۔ڈاکٹر منظور عالم نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دستور کی فتح اور آئین کی بالادستی ہے ۔یہ کانگریس اورجے ڈی ایس کی جیت نہیں بلکہ حق اور قانون کی جیت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...