سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کی دبئی آمد پر تہنیتی پروگرام؛ پہلے ملک کے اندرونی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ ہونی چاہئے؛ گوڈا نے مودی پر کسا طنز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th November 2018, 9:20 PM | خلیجی خبریں |

دبئی 18/نومبر (ایس او نیوز) سابق وزیراعظم  ایچ ڈی دیوے گوڈا کی دبئی آمد کے موقع پر کرناٹکا این آر آئی فورم کی جانب سے دبئی میں گذشتہ روز دیوے گوڈا کے لئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ ریاست کرناٹک سے وزیراعظم منتخب ہونے والے دیوے گوڈا واحد شخص ہیں۔ پروگرام میں شال اوڑھ کر شری دیوے گوڈا جی   کی تہنیت کی گئی اور ملک کے لئے دی گئی ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے بتایا کہ انہوں نے دنیا کے کئی ممالک کا دورہ کیا ہے، لیکن وہ پہلی بار دبئی  آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریب دس  ماہ کے اقتدار کے تعلق سے  اپنے دور میں کئے گئے کاموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے  کہا کہ اُس وقت کشمیر کے حالات اس قدر ابتر تھے کہ کوئی بھی وزیراعظم کشمیر نہیں جارہا تھا، لیکن انہوں نے کشمیر کا دورہ کیا ، وہاں انتخابات منعقد کروائے اور اُن ہی کے دور میں وہاں 56 فیصد پولنگ بھی ہوئی۔  انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام نہ لیتے ہوئے  بتایا کہ  ہمیں اپنے ملک  کے عوام عزیز ہیں، ملک کے مسائل کو حل کرنا زیادہ اہم ہے،  اسی لئے میں نے  اپنے دور اقتدار میں  کبھی ملک کے باہر کا دورہ نہیں کیا۔  اُن پر طنز کستے ہوئے شری دیوے گوڈا نے بتایا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے کی  طرف توجہ دینی   چاہئے اُس کے بعد ہی باہری  ممالک کی سیر کے لئے نکلنا چاہئے۔

 کرناٹک کے قریب پچاس الگ الگ اداروں اور جماعتوں کی جانب سے  شری دیوے گوڈا جی  کو پھولوں کی مالائیں پیش کئی گئیں اور بعض ایک نے شال اوڑھ کر اور ٹوپی پہنا کربھی تہنیت کی گئی۔ جس میں بھٹکل کےذمہ داران اور منکی کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔