میسور سٹی کارپوریشن کیلئے میئر، ڈپٹی میئر کے عہدوں کے ریزرویشن کا اعلان کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد کیلئے تنویر سیٹھ کی کمار سوامی اور دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

میسورو5؍ستمبر (ایس او نیوز) میسور سٹی کارپوریشن انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے سبب کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد قائم کر کے میسور سٹی کارپوریشن کے اقتدار سے بی جے پی کودور رکھنے کیلئے سابق ریاستی وزیر وموجودہ رکن اسمبلی الحاج تنویر سیٹھ نے ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا اور کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد کے ساتھ میسور سٹی کارپوریشن میں کونسل فارم کرنے کی گزارش کی۔ جملہ 65 کارپوریٹروں پر مشتمل میسور سٹی کارپوریشن بی جے پی کے 22، کانگریس کے 19 اور جے ڈی ایس کے 18 کارپوریٹر منتخب ہوئے ہیں اور صدر کا عہدہ جنرل خاتون اور ڈپٹی میئر کا عہدہ بی سی اے کیلئے مختص کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

تنویر سیٹھ نے بتایا کہ ریاست میں جس طرح مخلوط حکومت قائم ہے اس طرح میسور سٹی کارپوریشن میں بھی کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد قائم کر کے کونسل کی تشکیل عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔میسور سٹی کارپوریشن کی کونسل کی تشکیل میسور کے ڈیویژنل ریجنل کمشنر جنہیں میسور سٹی کارپوریشن میئر ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ آفسر مقرر کیا گیا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان کریں گے اور نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔ اس کیلئے ابھی وقت لگے گا اس لئے کانگریس۔ جے ڈی ایس اتحاد قائم کرکے میسور سٹی کارپوریشن پر قبضہ جمانے کیلئے پہل کرنی ہوگی ورنہ بی جے پی کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔