13 دسمبر کو کرناٹک اقلیتی کمیشن کی میٹنگ
بنگلور:9 ؍دسمبر(سالارنیوز)کرناٹک اسٹیٹ مائنارٹیز کمیشن کے سکریٹری ایس انیس سراج کی اطلاع کے مطابق 13 دسمبر بروز چہار شنبہ صبح10:30 بجے ٹینس پویلین، پیلیس گراؤنڈ بنگلور میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے، جس میں اقلیتوں کی سماجی، معاشی اور تعلیمی بہبودی کا جائزہ لیا جائے گا۔ماہرین تعلیم ، این جی اوز، سینئر سرکاری افسران اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے، اس میٹنگ میں ریاستی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود رمیش کمار، اقلیتوں کی سماجی، معاشی اور تعلیمی بہبودی کی کابینہ سب کمیٹی کے چیرمین ، جناب آر روشن بیگ، جناب تنویر سیٹھ ، جناب یوٹی قادری، مسٹر کے جے جارج، جناب نصیر احمد، چیرمین کرناٹک اقلیتی کمیشن، جناب کے رحمٰن خان، رکن پارلیمان اقلیتی ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل اور کارپوریٹران شرکت کریں گے۔