اترکنڑا ضلع اتی کرم داروں کے نمائندوں اور وزراء کے ساتھ بنگلور میں اعلیٰ سطحی میٹنگ؛ کیا آتی کرم داروں کا مسئلہ حل ہوگا ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری (ایس او نیوز) آتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے کاروار چلو کے زبردست احتجاج کے بعد بنگلور چلو احتجاج منعقد ہوا تھا جس کے اگلے روز ودھان سودھا میں شام پانچ بجے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش  پانڈے کی صدارت میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تین وزراء، رونیو،فاریسٹ اور سوشیل ویلفئیر وزارت کے سکریٹریز سمیت ارکان اسمبلی وغیرہ شریک تھے، میٹنگ میں  ہوئی بات چیت کو دیکھیں تو مانا جاسکتا ہے کہ اتی کرم داروں کے حق میں مثبت فیصلہ ہوگا۔

فاریسٹ حقوق ایکٹ پر میٹنگ میں گرما گرم بات چیت ہوئی، بالخصوص آتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر ایڈوکیٹ رویندر نائک نے آفسران کی بات کا قانون کی دفعات کھول کھول کر منہ توڑ جوابات دئے اور اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی کہ آفسران اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے غریب عوام کو تنگ و ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پرانے آتی کرم مکانوں کی  مرمت اور درسگی  کے دوران  افسران کے ظلم کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔ انہوں  نے  دستاویزات کے تعلق سے واضح کیا کہ  طبعی دستاویزات جیسے درخت کتنا قدیم ہے ، مندر، مسجد ، چرچ، قبرستان کی موجودگی کب سے ہے، اسی  کو رہائشی دستاویزات ماناجائے گا۔  اس بات پر سخت اعتراض کیا گیا کہ  اترکنڑا ضلع میں اتنے سارے یعنی 57ہزار عرضیوں کو رد کیسے کیا گیا ؟

بہت ہی سنجیدگی  کے ماحول میں ہوئی بات چیت میں تمام وزراء نے اتی کرم داروں کی حمایت  میں اپنی بات رکھی۔ اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول جب قانون کے مطابق بات کرنے لگے تو شیورام ہیبار اور رویندر نائک نےاعداد وشمارات اور دستاویزات کے ساتھ فاریسٹ قانونی دفعات کے تحت مستند جواب دیا۔ انہیں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ  میں حکومتی نمائندے کی حیثیت سے  شریک ہوکر   جواب دیں تاکہ اتی کرم داروں کو کسی طرح کی  تکلیف نہ ہو۔ اسی طرح بھٹکل فوریسٹ آفیسر کے تعلق سے سخت اعتراضات درج کئے گئے اور شکایت کی گئی کہ وہ عوام کو کس طرح ہراساں کررہاہے۔ چند ذمہ داران نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ انچارج وزیر کافی لوگوں کی موجودگی میں متعلقہ آفسر کو حکم دیتے ہیں کہ پرانے آتی کرم داروں کے مکانوں کی مرمت کو روکا نہ جائے، اور اُن کے بھٹکل سے چلے جاتے ہی متعلقہ آفسر منسٹر کے ہی حکم کو پامال کرتا ہے اور مدینہ کالونی میں ایک غریب گھر کو منہدم کردیتا ہے۔ اس بات پر متعلقہ آفسر کو فوری طور پر  تبادلہ کرنے کی مانگ کی گئی۔ وزیر جنگلات ستیش جارکی ہولی نے یقین دلایا  کہ متعلقہ آفسر  کا تبادلہ کیا جائے گا۔ راما موگیر اور عنایت اللہ شاہ بندری نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ  میٹنگ کا تجزیہ کریں ایسا لگتا ہے کہ  فیصلہ اتی کرم داروں کی حمایت میں آئے گا۔

دیش پانڈے کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر  رونیو سکریٹری، فاریسٹ سکریٹری، سوشیل ویلفئیر سکریٹری ، پریانک کھرگے، ستیش جارکی ہولی، ایچ کے پاٹل، شیورام ہیبار، ستیش سئیل رویندر نائک، راما موگیر، منجومراٹھی، منجو وکیل ، ایڈوکیٹ محمد مزمل قاضیا، عنایت اللہ شاہ بندری۔محمد یاسین عسکری ، ساگر اور ہوسنگر کے ارکان اسمبلی ، اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول سمیت دیگر ضلعی افسران بھی شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔