راشن ڈپوؤں کو الیکٹرانک ترازو خرید کر تقسیم کرنا زیر غور: ضمیر احمد خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd June 2018, 2:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے غذا وشہری رسدات، اقلیتی امور، اوقاف وحج بی۔ زیڈ۔ ضمیر احمد خان نے بتایا کہ ریاست میں 20؍ہزار فیر پرائز شاپ (راشن ڈپو) موجود ہیں۔ عوام کو کسی بھی طرح کے دھوکہ سے باز رکھنے کے لئے محکمہ کی جانب سے ہی الیکٹرانک ترازو خرید کر تقسیم کرنے پر غورکیاجارہا ہے۔

یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے بتایا کہ فی ترازو کم از کم 15؍ہزار کے حساب سے 20؍ہزار ترازو کی خریدی کے لئے 30؍کروڑ روپئے درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے راشن ڈپو مالکان کے لئے دیئے جانے والے کمیشن میں اضافہ کرتے ہوئے فی کنٹال 87؍روپیوں سے بڑھاکر 100روپئے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جدید الیکٹرانک ترازو کی رقم راشن ڈپو مالکان سے قسط وار حاصل کی جائے گی۔ اس سے حکومت پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک تعلق میں تین روز قیام کرتے ہوئے محکمۂ غذا وشہری رسدات کے ا فسران کے ہمراہ ’’ فوڈ جنتادرشن‘‘ شروع کریں گے جہاں مقامی افراد کو راشن حاصل کرنے میں درپیش مسائل ، بی پی یل کارڈز حاصل کرنے میں ہورہی دشواریاں دیگر مسائل کو موقع پر ہی حل کرتے ہوئے عوامی مسائل کو بروقت و بر موقع دور کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بی پی یل کارڈ ہولڈرس کو راشن حاصل کرنے کے لئے فنگر پرنٹ لیا جارہا ہے جو بدعنوانیوں کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں جملہ 174تعلقہ جات میں سے 5؍تعلقہ جات پہاڑی علاقوں میں ہیں جہاں نیٹ ورک کی پریشانی کی وجہ سے فنگر پرنٹ لینا دشوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں کے تعلقہ جات میں موجود راشن ڈپوؤں میں وجلین کمیٹی تشکیل دیں گے ۔ کمیٹی کے دو افراد کو بٹھائیں گے جو خط غربت سے نیچے والے خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں راشن حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے حقداروں کا حق انہیں حاصل ہوگا اور راشن کے غلط استعمال پر مکمل روک لگ سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کی اکثریت والے علاقوں کی ترقی کیلئے سابقہ سدارامیا حکومت نے جو اسکیم شروع کی ہے اسے جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلقہ جات میں جہاں ا قلیتی طبقات کی آبادی زیادہ ہے وہاں کئے جانے والے تعمیراتی کاموں کی فہرست تیارکرکے مقامی قائدین، عمائدین اور منتخب قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد تعمیراتی کاموں کے لئے فوری 5؍سے 6؍کروڑ روپئے کے تعمیراتی کاموں کے لئے بروقت فنڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا آغاز وہ ٹمکور ضلع کے کنیگل تعلق سے کریں گے۔ اس کے بعد مرحلہ وار دیگر تعلقہ جات کا خود دورہ کرتے ہوئے مذکورہ فنڈ بروقت جاری کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...