ریاستی وزیر شیولی ،دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 10:45 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی،23؍ مارچ(ایس او نیوز)کرناٹک حکومت میں منسپل انتظامیہ کے وزیر سی ایس شیولی کا جمعہ کو ہبلی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال ہو گیا،وہ 57 سال کے تھے۔شیولی کو ہارٹ اٹیک آنے کے بعد کے آئی ایم سی لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں ایک نجی ہسپتال میں شفٹ کر دیا گیا،علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔شیولی دھارواڑ ضلع کے کندگول اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی تھے،وہ کرناٹک میں عمارت حادثے کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کا کام دیکھ رہے تھے۔اس دوران انہوں نے تھکاوٹ کی شکایت کی تھی۔کے آئی ایم ایس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون کمار نے انہیں ایک نجی اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شیولی کو کھانسی سمیت کئی دیگر بیماریاں تھیں۔اس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کے لئے کہا تھا۔انہوں نے اس دوران کہا کہ شیولی نے انہیں جمعہ کو واپس آنے کی بات کہی تھی۔وزیر کے انتقال کے بعد ان کے ہزاروں حامی ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ایسے میں علاقے میں قانون و انتظام کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔شیولی نے سال 1994 میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے اس وقت کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑا تھا لیکن وہ اسمبلی سال 1999 میں پہنچے تو آزاد امیدوار کے طور پر انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے بعد وہ 2013 اور 2018 میں بھی کندگول علاقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔گزشتہ سال شیولی کی بائی پاس سرجری کی گئی تھی۔شیولی کی اچانک موت سے دھارواڑ ضلع میں غم کی لہر دیکھی گئی۔ دھارواڑ ضلع بھر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیاگیاہے ۔سوگ سے امتحانات کو مستثنیٰ رکھاگیاہے ۔

آخری رسومات: شیولی کاجسد خاکی ہبلی کے مدینہ کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ میں شام6بجے تک عوامی دیدار کے لئے رکھاگیا تھا۔ بعدازاں ان کے اسمبلی حلقہ کندگول لے جایا گیا۔وہاں شام 6.30تا 9بجے دیدار کے لئے رکھاگیا۔ اس کے بعد ان کی جائے پیدائش پرگپی لے جایاگیا۔ بروز ہفتہ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ کمارسوامی، نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور ، سابق وزیراعلیٰ سدارامیا ، کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ سمیت دیگر قائدین آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اطلاع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...