کرناٹک:بی جے پی کو نہیں آتی انگریزی، سرکلر نہیں ریمائنڈرہے کیس واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th January 2018, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں ’معصوم اقلیتوں‘کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے سے متعلق سرکلر کے بعد بی جے پی نے گرچہ حکمراں کانگریس کے خلاف محاذ کھول دیا ہو، لیکن کانگریس نے اسے بی جے پی کی کم علمی قرار دیا ہے۔کانگریس حکومت میں وزیر رامالنگا ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کو انگریزی نہیں آتی اور یہ صرف پولیس کا ایک ریمائنڈرہے۔رامالنگا ریڈی نے اقلیتوں کے خلاف درج کیس واپس لینے کے سلسلے میں پولیس کے سرکلر پرکہاکہ بی جے پی کو اچھی طرح سے انگریزی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔وہ کوئی سرکلر نہیں ہے، بلکہ صرف ایک یاد دہانی ہی ہے۔اقلیتی رہنماؤں نے کہا تھا کہ اقلیتوں کے خلاف کچھ جھوٹے کیس درج ہیں۔ایل جی نے تمام پولیس سپرنٹنڈنٹ(ایس پی)کو لیٹر کے ذریعے ریمائنڈر بھیجا ہے۔دراصل کرناٹک میں ایک سرکلر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ریاست کے تمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران کو یہ سرکلر بھیجا گیا ہے۔اس میں پولیس افسران اور ہر ضلع کے ایس پی سے اقلیتی برادری کے لوگوں کے خلاف چل رہے فرقہ وارانہ تشدد کے مقدمات کو ہٹانے پر ان کا ووٹ مانگا گیا ہے۔یہ سرکلر اسمبلی انتخابات 2018 سے کچھ ماہ پہلے جاری کیا ہے۔بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت کی یہ کوشش ان مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے ہے جن پر ایسے معاملات چل رہے ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کے ایس یشورپا نے اسے فرقہ وارانہ سیاست کا چہرہ بتایا ہے۔بی جے پی کے رہنما شوبھا کرادلجے نے کہاکہ کیا یہ مسلم سیاست کو فروغ دینا نہیں ہے؟ سدھارمیا حکومت کچھ ووٹوں کے لئے سنگین مقدمات میں ملوث افراد کو آزاد کرنا چاہتی ہے،یہ بالکل غلط ہے۔وہیں وزیر اعلیٰ سدھارمیا نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر معصوم کے خلاف کیس واپس لینا چاہتے ہیں، صرف معصوم مسلمانوں کے ہی نہیں۔ہم کسانوں اور کناڈا مظاہرین کے خلاف لگے معاملات کو ہٹانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔بی جے پی ریاست میں دوسری شکست کے خوف سے جھوٹ پھیلا رہی ہے۔سرکلر میں کہیں بھی مسلمانوں کا نام نہیں ہے، یہ بی جے پی کی سازش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...