جنوبی کینرا اور اُڈپی میں ہوئے بلدی انتخابات میں بی جے پی نے ماری بازی۔ اڈپی ، سالیگرام، کنداپوراور پتور میں اقتدار پر قبضہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd September 2018, 9:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 3ستمبر (ایس ا و نیوز) حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں جنوبی ساحلی علاقے میں بی جے پی نے کانگریس کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے اڈپی ، سالیگرام، پتور اور کنداپور میں اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ کانگریس الال اور بنٹوال میونسپالٹی پر اپنا جھنڈا لہرانے میں کامیاب رہی ہے۔جبکہ کارکلا میں کانگریس اور بی جے پی کو یکساں 11نشستیں ملی ہیں، اورایک نشست جیت کر آزاد امیدوار یہاں پر کنگ میکر بن گیا ہے۔

پتور میونسپالٹی میں بی جے پی نے 25نشستیں حاصل کیں اور کانگریس کے حصے میں صرف 5نشستیں آئیں۔بنٹوال میں کانگریس کو 12، بی جے پی کو 11 اور ایس ڈی پی آئی کو 4نشستیں ملیں۔الال میں کانگریس نے 13سیٹ پر حاصل کی تو بی جے پی کے حصے میں 6اورایس ڈی پی آئی کے حصے میں 6سیٹیں آئیں۔جبکہ جے ڈی ایس کو یہاں پر 4نشستیں حاصل ہوئیں۔سالیگرام ٹاؤن پنچایت میں بھی بی جے پی نے جیت درج کی ۔ اڈپی سٹی میونسپل کاونسل میں بی جے پی کو31سیٹیں ملیں جبکہ کانگریس کے حصے میں صرف 4نشستیں آئیں۔

اس دوران کلّاپو نامی مقام پروزیر یو ٹی قادر کے قریبی کہے جانے والے عثمان کلّاپو کی آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کے بعد شرپسندوں کی طرف سے دکانوں پر پتھراؤ کیے جانے کی بھی خبر موصول ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...