’’لنگایت طبقہ ہندو نہیں، ایک آزاد مذہب ہے جو واحدانیت پر یقین رکھتا ہے‘‘؛ بیدرمیں دھرم گرئووں کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2017, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،22؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک میں سیاسی و سماجی اعتبار سے طاقتور لنگایت طبقہ کے تقریباً دو لاکھ افراد آج یہاں سڑکوں پر نکل آئے اور لنگایت برادری کو ہندو دھرم سے غیرمربوط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لنگایت، ہندو دھرم سے الگ ایک آزاد مذہب ہے ۔ کرناٹک میں سیاسی اعتبار سے نمایاں لنگایت برادری نے بیدر کے نہرو میدان پر بڑی ریلی ’لنگایت دھرما ۔ سواتنترا دھرما ‘ (لنگایت مذہب ۔ آزاد مذہب ) کے زیرعنوان منظم کی ۔

مقررین نے اپنے خطاب کے دوران اس دھرم کے اہم خدوخال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الگ اور آزاد مذہب ہے اور لنگایت طبقہ کو ہندو دھرم سے الگ ایک آزاد موقف دیا جانا چاہئیے ۔ لنگایت برادری کی ممتاز مذہبی شخصیت ماتے مہادیوی نے کہا کہ ’’لنگایت ہندو یا ہندوؤں کا کوئی ذیلی طبقہ یا فرقہ نہیں ہیں بلکہ ایک آزاد دھرم ہے ‘‘ ۔ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے لنگایت دھرم گرو شیوا لنگم شیوا چاریہ نے کہا کہ ’’لنگایت مت ایک آزاد دھرم ہے ، جو 12 ویں صدی عیسوی میں سنت بشیشورا نے قائم کیا تھا ۔ ’’ یہ کبھی بھی ہندو دھرم کا حصہ نہیں رہا بلکہ بعض موقعوں پر ہندو دھرم کے خلاف جدوجہد بھی کیا ہے ‘‘ ۔

کوڈلا سنگما مٹھ کے جگت گرو پنچم شالی نے کہا کہ ’’ہم آزاد مذہب کا موقف چاہتے ہیں ۔ چیف منسٹر کو اس ضمن میں سفارش کرنا چاہئیے ‘‘ ۔ اس ریلی کے منتظمین ، طبقہ کے سرکردہ قائدین ، مذہبی پیشواؤں ، مٹھوں کے سربراہان اور شرکاء نے چیف منسٹر سدارامیا کے نام ایک یادداشت بیدر کے ڈپٹی کمشنر کو پیش کی ۔ احتجاج میں شریک لنگایت دھرم گروؤں نے کہا کہ ’’اگر کوئی ہندو ہے تو اس کو ویدک رسوم اختیار کرنا چاہئیے اور جو ویدوں سے انکار کرتے ہیں وہ ہندو نہیں بلکہ غیر ہندو (آریدیکا) ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر بدھ مت کے پیرو ویدوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی مقدس باتوں پر عمل کرتے ہیں ۔ ویدوں کو نہ ماننے والوں کو غیرہندو کہا جاتا ہے اور یہی اصول مانا جائے تو اس اعتبار سے لنگایت بھی ویدوں کو مسترد کرچکے ہیں اور کنٹرا واچن قبول کرچکے ہیں۔ چنانچہ انہیں بھی غیرہندووں کی حیثیت سے تسلیم اور قبول کیا جانا چاہئیے ۔ بسوا لنگاپٹہ دیورو نے کہا کہ ’’ویدوں کا دھرم واضح طور پر کئی بتوں کی پرستش کرتا ہے ۔ وید ماننے والے افراد کا یقین ہے کہ 33 کروڑ دیو اور دیویاں ہیں جن کے منجملہ صرف 33 نمایاں اہمیت کے حامل ہیں ۔ اس کے برخلاف لنگایت صرف ایک معبود لنگا کو مانتے ہیں اور لنگا کو ایسا دیوتا تصور کرتے ہیں جس کی کوئی شکل نہیں ۔ چنانچہ لنگایت کسی بھی اعتبار سے ہندو نہیں ہوسکتے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...