کرناٹک کی مختصر مگر اہم خبریں؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2017, 4:55 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاست میں جنوب مغرب مانسون سرگرم

بنگلورو ، 12اکتوبر (یواین آئی/ایس او نیوز ) جنوب مغرب مانسون دور دراز کرناٹک میں سرگرم ہوگیا ہے ۔ ساحلی کرناٹک میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ ریاست میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ شمالی دور دراز کرناٹک کے کئی مقامات پرمعمول سے کم رہاجبکہ ساحلی کرناٹک و جنوبی دور دراز کرناٹک میں یہ معمول کے مطابق دیکھا گیا۔ اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی ہے اور یہ ریاست کے بقیہ حصوں میں معمول کے مطابق رہا ہے ۔ پانمبور میں اعظم ترین درجہ حرارت 32.2ڈگری اور چکن ہلی میں اقل ترین درجہ حرارت 20ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دور دراز کرناٹک کے کئی مقامات اور ساحلی کرناٹک میں چند مقامات پر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

دیوار گرنے سے ماں اور بیٹی ہلاک
وجے پور 12اکتوبر (یواین آئی/ایس او نیوز) ایک المناک واقعہ میں مکان کی دیوار کے گرنے کے سبب ایک ماں اور اس کی بیٹی جو سورہے تھے ' برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ کرناٹک کے وجے پورکے بائیراواداگی گاوں میں مسلسل بارش کے سبب آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے اس گاوں میں شدید بارش ہورہی تھی اور 60 سالہ شنکرما اور آدھی اور اس کی بیٹی مہادیوی سورہے تھے کہ ان پر دیوار گرپڑی۔ ان کی لاشیں ملبہ میں دب گئی۔ تاہم ایک لڑکا جو مکان کے باہر سورہا تھا ' کرشماتی طور پر محفوظ رہا۔ 


نقلی نوٹ ضبط،ایک شخص گرفتار
بنگلورو، 12اکتوبر (یواین آئی/ایس او نیوز ) پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے دو ہزار روپے کی 37اور 500روپے کی 19جعلی نوٹ ضبط کرلی۔ یہ شخص عوام کو ان نوٹوں کو اصلی ظاہر کرتے ہوئے سپلائی کررہا تھا۔ پولیس نے جرم کے لئے استعمال کار بھی ایس بھاسکر نامی ملزم کے پاس سے ضبط کی گئی ۔ وہ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے گاہک کا انتظار کررہا تھا کہ کمرشیل اسٹریٹ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

بیٹیوں کا قتل کرنے کے بعد باپ کا اقدام خودکشی
بلگاوی، 12اکتوبر (یواین آئی /ایس او نیوز) کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے رام درگ تعلقہ کے ملور گاوں میں ایک 36سالہ باپ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق سدپا کلور نامی شخص نے اپنی 8سالہ بیٹی پوترا اور 6سالہ بیٹی پرینکا کی گردن کاٹنے کے لئے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سدپا کی حالت تشویشناک ہے ۔ اسے رام درگ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اس واردات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ 

سڑک حادثہ ' خاتون ہلاک
بنگلورو، 12اکتوبر (یواین آئی /ایس او نیوز) بنگلورو کے دیون ہلی میں لاری کو بائیک کی ٹکر کے حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ یہ خاتون سڑک کے گڑھے سے بچنے کی کوشش کررہی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی بائیک لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے بعد لاری کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ناگرہولے نیشنل پارک میں شیرنی پکڑی گئی
میسورو ، 12اکتوبر (یواین آئی/ایس او نیوز) محکمہ جنگلات کے حکام نے بے ہوشی کا انجکشن استعمال کرتے ہوئے ایک شیرنی کو پکڑلیا جو ناگرہول نیشنل پارک کے سرحدی علاقوں میں گھوم رہی تھی ۔محکمہ جنگلات کے حکام نے کہا کہ گذشتہ شب پارک کے آنتھارسنتھے رینج میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسی طرح گزشتہ روز باندی پور جنگلات کے ہیدی یالا رینج کے دوبا باراگی گاوں میں زخمی شیر کو پکڑا گیا تھا۔ شیرنی کو ایک دن کی کوشش کے بعد بالآخر انجکشن کے ذریعہ بے ہوش کرکے پکڑا گیا۔ ناگرہول پارک کے ڈائرکٹر و کنزرویٹر محکمہ جنگلات منی کنٹھن نے یہ بات بتائی۔ مقامی دیہاتیوں کے مطابق اس شیرنی نے اتوار کو ناگن ہلی گاوں میں ایک جانور پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا تھا۔اس علاقہ میں تلاشی کے لئے اضافی اسٹاف اور دسہرہ کے دو ہاتھیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ بعدازاں اس کے پنجوں کے نشانات سے اس کی موجودگی کا پتہ چلا۔ محکمہ جنگلات کے اسٹاف نے جال بچھاتے ہوئے محفوظ طریقہ سے اسے پکڑلیا۔ منی کنٹھن نے کہا کہ شیرنی کی صحت اور حالت کی بنیا دپر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 


نوجوان آئی اے ایس افسران کی اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعیناتی
بنگلورو۔12؍اکتوبر(ایس او نیوز) 2015میں ہوئے یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب دو مسلم آئی اے ایس افسران کو تربیت کے بعد آج ریاستی حکومت نے ان کے نئے عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔ محکمۂ ڈی پی اے آر کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں 2015کی بیچ کی آئی اے ایس آفیسر آر فوزیہ ترنم کو کولیگال سب ڈویژن کی اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور جواں سال آفیسر 2015کی بیچ کے ہی محمد روشن کو تربیت مکمل ہونے کے بعد ہاویری ضلع کے ساؤنور سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ ان کی بیچ میں فار غ دیگر آئی اے ایس افسران کو بھی ریاست کے مختلف سب ڈویژنوں میں اسسٹنٹ کمشنروں کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجدمعاملہ میں تمام مسلمان مسلم پرسنل لابورڈ کے ساتھ، قاضی رضوان صدیقی مشہود صدر بہمنی فاؤنڈیشن گلبرگہ کا بیان

ممتاز سماجی خدمت گزار و صدر بہمنی فاؤنڈیشن ،گلبرگہ قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی نے بابری مسجد مسئلہ کے ضمن میں آرٹ آف لیونگ کے ذمہ دار شری شری روی شنکر کی بے جا مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود ان کے مذہب سے تعلق رکھنے والے آل انڈیا اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے بھی بابری ...

بیماریوں کی روک تھام کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس

رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی پروفیسر دیانند اکسر اور پروفیسر کے لنگ اپا آرگنائیزنگ سیکریٹری بین الاقوامی کانفرینس Advances in disease managemrnt کے بیان کے بموجب بیماریوں کی روک تھام سے متعلق گلبرگہ نیورسٹی کیمپس میں یہ کانفرینس 21نومبر سے شروع ہورہی ہے

چنتامنی کے جین اسکول میں سائنس ایگزی بیشن کا انعقاد،تعلیمی بیداری وقت کی اہم ضرورت :این۔منجوناتھ

شہر کے مضافات میں واقع کاول گانہلی جین پبلیک اسکول میں آج سائنس ایگزبیشن کا انعقاد عمل میں آیا اس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور سائنس کے ماڈل پیش کئے سائنسی نمائش میں پیش کئے گئے نمونوں کی تفصیل مہمانوں اور سامعین کے روبرو پیش کی۔

بھٹکل کے اتی کرم داروں کو اراضی دستاویزات میں تاخیر کرنے پرراما موگیر برہم؛ ہزاروں آتی کرم داروں کی طرف سے احتجاج کا انتباہ

بیرونی ملک سے ضلع کو آئے تبتی(ٹبیٹین)عوام کو رہائش کے لئے ضلعی انتطامیہ نے مواقع فراہم کیا ہے۔ ضلع میں ہی پیدا ہوکر پرورش پانے والوں کو زمینی دستاویز(حق پترا) دینے کے لئے افسران ہی اہم وجہ سبب ہونے کا تعلقہ اتی کرم دارر ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے سخت برہمی  کااظہارکیا۔

مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلہ آیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7.3ریکارڈ کی گئی ہے۔

یلاپور میں پرائیویٹ بس اور لاری کے درمیان خطرناک ٹکر؛ 31 مسافر زخمی

لکثری بس اور لاری کے درمیان ضلع  اُترکنڑا کے یلاپور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ  میں بس ڈرائیور اور لاری ڈرائیور سمیت 31 مسافر  شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بسگوڈا کراس نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔