منشیات اور جرائم پر روک لگانے کے لئے شہر کی پولیس مستعد ہو: ڈاکٹر جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو13؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر میں کھلے عام منشیات کی فروخت ، غنڈہ گردی، زیورات چھیننے کی وارداتوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کو سختی سے کچلنے کی آج نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے شہر کی پولیس کو ہدایت دی ۔

شہر کے پولیس کمشنر آفیس میں اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے شہر کے تمام پولیس افسروں ،خاص طور پر اسسٹنٹ کمشنرس آف پولیس کو متنبہ کیا کہ گنیش تہوار کے دوران شہر میں اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو اس کے لئے انہیں راست طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ شہر کے سبھی علاقوں میں گنیش تہوار کے دوران فرقہ وارانہ جذبات بڑھکنے نہ پائیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی اقدامات ابھی سے کئے جائیں۔ بنگلور میں انسداد جرائم کی پیش رفت کا افسروں کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے اس بات پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا کہ شہر میں منشیات کی فروخت کو روکنے موثر کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے ہدایت دی کہ شہر کے بے قصور بچوں کو منشیات کے عادی بنانے پر تلی طاقتوں کو بے رحمی سے کچلا جائے۔ اس معاملے میں پولیس کی طرف سے کارروائی میں غفلت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے پرمیشور نے کہاکہ شہر میں چوری کی وارداتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔ خاص طور پر راہزنی اور زیورات چھیننے کی وارداتوں کو روکنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے پولیس کی گشت میں اضافہ ضروری ہے۔ صبح کے وقت زیورات چھیننے کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اسی لئے ان اوقات میں ایسے مقامات پر جہاں لوگ جمع ہوتے ہیں وہاں مناسب تعداد میں پولیس بھی تعینات کی جائے۔ منشیات کی روک تھام کے لئے بین ریاستی سرحدوں پر نگرانی بڑھانے کی تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دیگر ریاستوں ہی منشیات کرناٹک میں داخل ہورہی ہیں۔ ان منشیات کی فروخت کرنے والے عناصر پر نظر رکھ کر ان کو گرفتار کیا جائے۔ خاص طور پر یہ عناصرمنشیات کی فروخت کے لئے کالج کے طلبا کو نشانہ بنارہے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ رات کے وقت دوڑنے والی بسوں میں لانے اور لے جانے والے ساز وسامان کی سخت نگرانی کی جانی چاہئے۔ بین ریاستی بس سرویس سے ریاست میں داخل ہونے والے عناصر پر سخت نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ شہر میں جو پرانے غنڈے سرگرم ہیں انہیں بھی طلب کرکے ہدایت دی جائے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں سے ہفتہ وصولی وغیرہ سے گریز کریں۔ بصورت دیگر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم بیرون ملکی باشندوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے پولیس افسروں کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ایسے باشندوں کی نشاندہی کی جائے جن کا ویزا مکمل ہوگیا ہے اور فوری طور پر ویزاکی تجدید نہ ہونے کی صورت میں انہیں ان کے ملک لوٹانے کے لئے قدم اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے وائٹ فیلڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بیرون ملکی باشندوں کی طرف سے امن وامان میں خلل پیدا کئے جانے کے واقعات سے سختی سے نپٹنے اعلیٰ پولیس افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کا سخت نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں بہت سارے غیر ملکی باشندے ایسے ہیں جو کرکٹ میچ دیکھنے کے بہانے شہر میں داخل ہوتے ہیں اور ویزاکی مدت ختم ہونے کے بعد بھی شہرمیں رہ جاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سارے افریقی نژاد باشندوں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی غیر ملکی باشندے شہر میں مقیم رہے اور ان پر کارروائی کرنے میں غفلت برتی گئی تو اس کے لئے ذمہ دار پولیس افسروں کو بخشا نہیں جائے گا۔شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو ایک سنگین مسئلہ قراردیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ٹریفک کی نگرانی کا ذمہ صرف ٹریفک پولیس کا ہی نہیں ہے۔ مصروف اوقات میں سیول پولیس جوانوں کو بھی ٹریفک کی نگرانی کے لئے استعمال کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ٹریفک کی نگرانی کے لئے صرف کانسٹبلوں کو سڑکوں پر چھوڑ کر افسر اگر گاڑیوں اور دفاتر میں بیٹھے رہے تو اسے بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں جہاں بھی سڑک حادثہ پیش آئے وہاں صرف ٹریفک ہی نہیں بلکہ نظم وضبط کے پولیس افسروں کو بھی معائنہ کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ عنقریب وہ رات کے وقت شہر کے پولیس تھانوں کا اچانک دورہ کرنا شروع کریں گے، اس مرحلے میں اگر کوئی بے قاعدگی پائی گئی تو اس کے لئے ذمہ دارافسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ شہر میں گشت پر مامور پولیس افسروں ، خاص طور پر اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس کواب مجرم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ریوالور فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمۂ پولیس اس اقدام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنروں سے کہا کہ اپنے حدود میں آنے والے اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کریں اور وہاں حفاظتی انتظامات پر توجہ دیں۔ خاص طور پر پروفیشنل اور ڈگری کالجوں کی حدود میں منشیات کی فروخت پر روک لگانے کے لئے خصوصی نظر رکھی جائے۔ میٹنگ میں پولیس کمشنر سنیل کمار ، اڈیشنل کمشنر سیمنت کمار، بی کے سنگھ ، ہتیندرا کمار، شہر کے تمام ڈی سی پی اور اے سی پی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔