بارش سے متاثرہ اضلاع کو دو سو کروڑ روپے منظور،راحت رسانی کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2018, 12:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اگست(ایس او نیوز) ریاست کے بیشتر اضلاع میں سیلاب اور طوفانی برسات کے سبب مچی تباہی سے نپٹنے کے لئے حکومت نے متاثرہ اضلاع کو دو سو کروڑ روپیوں کا فنڈ جار ی کردیا ہے۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

آج بارش سے بری طرح متاثرہ اضلاع کے اعلیٰ افسروں کے ہمراہ صورتحال کا جا ئزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کورگ ، دکشن کنڑا، اڈپی ، شمالی کینرا ، ہاسن اور چکمگلور اضلاع میں فوری راحت کاری کے لئے دو سو کروڑ روپیوں کی رقم بلاتاخیر جاری کردی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ جہاں بھی بارش سے جان ومال کا نقصان ہوا ہے اس کا افسروں کے ساتھ انہوں نے تفصیلی جائزہ لیا ۔ افسروں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اضلاع میں مچی رہی تباہی کے متعلق تفصیلی رپورٹ حکومت کو روانہ کردی جائے۔ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ پچھلے چار پانچ دنوں کے دوران کورگ میں معمول کے مقابل 175 فیصد ، اڈپی میں 62 فیصد ، شیموگہ 117 فیصد، چکمگلور میں 170فیصد، شمالی کینرا میں 81 فیصد ، ہاسن میں 130فیصد اضافی بارش ہوئی ہے۔ ان تمام اضلاع کے انچارج وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مقیم رہیں اور راحت کاری کے کاموں کی از خود نگرانیں کریں۔ بری طرح متاثرہ اضلاع میں عوام کی مدد کے لئے 29 راحت کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں 1755 لوگوں کو سہارا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہ کورگ میں دو ، اڈپی اور شیموگہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری کے لئے فوج کی مدد لی گئی ہے۔ فوجی جوان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے نشیبی علاقوں میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض مقامات پر خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اڑان نہیں بھر پارہے ہیں۔ کل صبح ان علاقوں میں دوبارہ ہیلی کاپٹرس روانہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ جہاں بھی اناج کی کمی کی شکایت ہو اس سلسلے میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی رپورٹ کی بنیاد پر اناج پہنچانے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔ متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں 24گھنٹوں پر مشتمل کنٹرول رومس قائم کئے گئے ہیں۔ کمار سوامی نے بتایاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے جا ری کئے گئے 200کروڑ روپیوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنروں کے کھاتوں میں 237 کروڑ روپے پہلے ہی موجود ہیں۔ اس رقم سے راحت کاری مہم کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور فنڈز کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیر دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا، وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے ، وزیر شہر ی ترقیات یو ٹی قادر، وزیر سیاحت سارا مہیش ، چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر، اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔