ریاستی حکومت کی جانب سے ڈگری کے تمام طلباء کو مفت لیاپ ٹاپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13 ؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے یہ اعلان کیا ہے کہ حکومت ریاست کے تمام ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو مفت لیاپ ٹاپ فراہم کرے گی، اس سے قبل صرف درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے طلباء کو مفت لیاپ ٹاپ فراہم کئے جاتے تھے۔ میسور کے مہارانی کالج میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اس بات کی پابند ہے کہ ہر ایک طالب علم کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے والا بنے اور اسی لئے سابقہ پروگرام جو معاشرہ کے صرف ایک طبقہ کو لیاپ ٹاپ فراہم کر تا تھا اس میں مزید توسیع کی گئی ہے۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں ڈگری کالجوں کی ترقی کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے جاری کرے گی، انہوں نے بتایا کہ ’’ہم مزید کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان سے گذارش کی جا ئے گی کہ وہ کارپوریٹ سوشیل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) اقدام کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کا تعاون کریں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...