چھوٹے تاجروں کو آسان قرضہ فراہم کرنے’’بڑاورا بندھو‘‘اسکیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 12:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے فٹ پاتھوں پر تجارت کرنے والے غریب تاجروں کو سودمافیا سے آزاد کرانے کے لئے انہیں آسان قسطوں اور کم شرح سود پر قرضے فراہم کرنے کے لئے تیار کی گئی ’’بڑاورا بندھو‘‘ اسکیم کا نفاذ کل سے کرنے جارہی ہے۔ کل وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی اے پی ایم سی مارکیٹ میں اس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ اس اسکیم کے تحت چھوٹے تاجروں اور وہ تاجر جو فٹ پاتھ پر اپنے اسباب فروخت کرتے ہیں جنہیں ریاستی حکومت کی طرف سے شناختی کارڈ مہیا کرایا گیا ہے، اس اسکیم کے تحت بلا سودی قرضہ آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔ بتایا جاتاہے کہ فٹ پاتھوں پر معمولی تجارت کرنے والے غرباء کا بہت بڑا طبقہ اپنی تجارت کے لئے درکار قرضوں کی وجہ سے سود مافیا کے نرغے میں آچکا ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے ذاتی دلچسپی دکھاتے ہوئے اس طبقے کو سود مافیا کی گرفت سے آزاد کرانے کے لئے ایک ایسی اسکیم تیار کرنے اعلیٰ افسروں کو ہدایت دی تھی، جس کے ذریعے ان تاجروں کو آسانی کے ساتھ تجارت کے لئے قرضہ بھی ملے اور ان پر سود کا کوئی بوجھ بھی نہ پڑے ، اسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے بڑاورا بندھو اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔ کل وزیر اعلیٰ اس اسکیم کے افتتاح کے ساتھ قرضے تقسیم کرنے کے لئے سرکاری موبائل وین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ خاص طور پر ایسے تاجر جو فٹ پاتھوں پر چھوٹی موٹی تجارت کرتے ہیں ، ٹھیلہ گاڑیوں پر پھل ، پھول ، ترکاری وغیرہ فروخت کرتے ہیں سڑک کے کناروں پر کپڑے بیچتے ہیں ، چپل کی تجارت کرتے ہیں یا پھر ان کی مرمت کرتے ہیں۔ کھلونے اور گھریلو استعمال کی اشیاء فروخت کرتے ہیں ان کے لئے یہ قرضہ دیا جارہاہے۔ان تاجروں کو سرمایہ کے طور پر دو سے دس ہزار روپیوں تک کا قرضہ مہیا کرایا جائے گا۔ روزانہ یا ہفتہ واری بنیاد پر ان تاجروں کو اپنے قرضے کی ادائیگی کرنی ہوگی، محکمۂ کوآپریشن کی طرف سے اس اسکیم کی شروعات کی جارہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...