سدارامیا نے مخالفین پر سادھا نشانہ؛ کہا ٹیپو کی صحیح تاریخ کا مطالعہ کریں : ہر حال میں ٹیپو جینتی منائی جائے گی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 10:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22/اکتوبر(ایس او نیوز) وزیراعلیٰ سدارامیا نے آج واضح طورپر کہا کہ فرقہ پرست بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اورسنگھ پریوار کی مخالفت کی پروا کئے بغیر ریاستی حکومت ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام کرے گی۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت اپنے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائے گی اور نہ ہی مخالفین کے دباؤ میں آکر ٹیپو سلطان جینتی کو منسوخ کرے گی۔

منگلور ضلع کے بنٹوال اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کیلئے منگلور ہوائی اڈہ پہنچنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدارامیا نے صاف طورپر کہاکہ مخالفت کے باوجود ریاستی حکومت ٹیپو جینتی ہرحال میں منائے گی اورریاست میں ٹیپو جینتی کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں ٹیپو جینتی کو لے کر امن برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کے لئے مرکزی وزراء کے علاوہ تمام پارٹیوں کے لیڈران کو مدعو کیا جائے گا۔ پروٹوکال کے تحت ان کے ناموں کو شرکاء کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو اس تقریب میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ کرسکتے ہیں جنہیں اعتراض ہے ایسے لیڈران اس تقریب سے دور رہ سکتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کسی سیاسی فائدہ کے لئے ٹیپو جینتی نہیں منارہی ہے بلکہ ایک سکیولر حکمران اور مجاہد آزادی کی تقریب کے طورپر منعقد کررہی ہے ۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے مقصد سے اس تقریب کی مخالفت کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کرناٹکا جنتاپارٹی (کے جے پی) میں تھے اس وقت وہ اورسابق وزیراعلیٰ جگدیش شٹر نے ٹیپو جینتی میں شرکت کی تھی ۔دونوں بی جے پی لیڈران نے پھولوں سے سجا ٹیپو سلطان کا پیٹھا پہن کر اور ہری شال اوڑھتے ہوئے ہاتھ میں تلوار بھی تھامی تھی اس وقت اس کی تائید کرنے والے بی جے پی لیڈران آج اس کی مخالفت کرنے لگے ہیں ۔یہ کہاں تک مناسب ہے اس کا جواب خود ایڈی یورپا اور جگدیش شٹر کو ہی دینا چاہئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ٹیپو سلطان جینتی کی مخالفت کررہے فرقہ پرست لیڈران کو شاید صحیح تاریخ کی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ انہیں چاہئے کہ وہ ریاست کی صحیح تاریخ کا مطالعہ کریں ۔تب انہیں پتا چلے گا کہ ٹیپو سلطان نے میسور میں کس لئے جنگوں میں حصہ لیا تھا اوراس میں ٹیپو سلطان کا کیا رول تھا۔ سدارامیا نے کہاکہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ٹیپو جینتی تقریب کے دعوت نامے میں ان کے نام کو شامل نہ کرنے کی گزارش کی ہے ۔ہیگڈے کو سکیولر حکمران ٹیپو سلطان ٹیپو کی زندگی کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے ۔اسی لئے انہوں نے اپنے مفاد اور سستی شہرت کے مقصد سے ٹیپو سلطان کے خلاف بے بنیاد اور نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ایڈی یورپا نے کوئلہ کی خریداری کے تعلق سے ان کی حکومت پر کئی الزامات لگائے ہیں ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس معاملہ کو لے کر کوئی بات کرنانہیں چاہتے کیونکہ اس تعلق سے پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ اور وزیربرائے توانائی ڈی کے شیوکمار پہلے ہی وضاحت کرچکے ہیں ۔بی جے پی لیڈر مرلی دھر راؤ نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کرناٹک میں 10 نومبر سے ریاست گیر سطح پر منائی جانے والی ٹیپو جینتی تقریب کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرناٹک میں بی جے پی پارٹی سرگرمیوں کے نگران کار مرلی دھر راؤ نے بتایا کہ بی جے پی سکیولر ہے اورملک میں عوام کے تمام طبقات کی حمایت کرتی ہے لیکن وہ ٹیپو جینتی کی مخالفت کرے گی کیونکہ ٹیپو سلطان نے اپنے دور اقتدار میں کئی ہندوؤں کو ہلاک کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔